خواب میں گرجا یا کنیسا دیکھنا
(۱) خواب میں گرجا دیکھنا اہلِ گرجا کے نزدیک علم وعمل اور دنیا سے بے رغبتی کی دلیل ہے اور خشیت اور رونے پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی خواب میں گرجا دیکھنا غم اور تنگدستی اور جھوٹ اور بہتان اور خوف پر دلالت کرتا ہے اور کبھی گرجے کی دلالت بدعت، ظلم کے مقامات، کھیل کے مقام، شرکی چاہت، گندی جگہوں، گندگی، زوجہ اور لونڈی پربھی ہوتی ہے اور کبھی حاکم کے ظالم ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر کوئی کنوارہ شخص گرجا میں داخل ہوا تو وہ شادی کرے گا یا اس کے ہاں بیٹا پیدا ہو گا یا ہدایت کے بعد گمراہ ہو گا، خصوصاً اگر اس میں رکھے گئے بتوں کو سجدہ کیا، اس کو بوسہ دیا یا قربانی میں اس کے ساتھ شریک ہوا یا اگر اس کے گلے میں زنار ہو۔
(۳) اگر اس میں اللہ کا ذکر کیا اور ان کے افعال کو ناپسند کیا تو وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اپنے قدر اور مرتبہ کے لحاظ سے کرے گا اور کبھی خواب میں گرجا دیکھنا شیاطین کے رہنے کی جگہ دیکھنے پر دلالت کرتا ہے، مثلاً کوڑا خانہ اور حمام وغیرہ۔
(۴) گرجا کا نیا اور بلند ہونا دین میں کمزوری اور مسلمانوں کی مدد چھوڑنے کی دلیل ہے۔
(۵) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ گرجا گر گیا یا جل گیا اور اس پر بلا نازل ہوئی تو یہ کلمہ ایمان کی بلندی اور مشرکین کی ناکامی اور نفاق کی دلیل ہے اور کنیسہ کی اس کے منتظمین پر بھی ہوتی ہے۔
(۶) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ گرجا کلیسا میں تبدیل ہو گیا یا کلیسا گرجے میں بدل گیا ہے تو تعبیر ہے مسلمان ملکوں کے کافر باشندوں پر کوئی حادثہ واقع ہو گا جو ان کی ذلت کا باعث بنے گا۔
(۷) اگر کسی نے اپنے آپ کو یہودیوں کی عبادت گاہ میں دیکھا تو دلیل ہے اس شخص کا مذہب ان کے مذہب کی طرح ہے۔
(۸) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا گھر گرجا ہے تو اس کا قول عیسائیوں کے قول کے مشابہ ہو گا، یہ اپنے گھر کو اہلِ ہوا کا ٹھکانا بنائے گا اور وہ اہلِ بدعت اور نافرمانوں کا مسکن ہو گا، کبھی اس کی تعبیر بادشاہ کے غصہ سے کی جاتی ہے اور گر جا کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے، قبرستان، قحبہ خانہ، شراب خانہ، بدعت کا اڈہ، موسیقی ہال، نوحہ گھر، سوگ منانے کے مقامات، عدل، حج اور قید خانہ وغیرہ۔
(۹) اگر کسی نے اپنے آپ کو گرجا گھر میں دیکھا اگر وہ اس میں اللہ کا ذکر کر رہا ہے اور رو رہا ہے یا کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھ رہا ہے تو اس کے اندر اموات دیکھنے کی وجہ سے بزدلی ہو گی یا پھر نماز جنازہ پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۰) کسی مردے کو گرجے میں دیکھنا دلیل ہے کہ وہ اہلِ عصیان کے ساتھ آگ میں محبوس ہوا ہے۔
(۱۲) خواب میں گرجے میں داخل ہو کر اہلِ گرجا کی طرح عبادت کرنا مرد کے لئے کفر، معصیت، زنا یا شراب یا کسی گناہ کبیرہ میں مبتلا قوم کے ساتھ اختلاط کرنے کی دلیل ہے اور عورت کے لئے کسی ایسی شادی میں شریک ہونے کی دلیل ہے جس میں گانا بجانا ہو یا کسی ایسے جنازے میں شامل ہونے کی علامت ہے جس میں جزع فزع، نوحہ اور شور وغوغا ہو۔