خواب میں کتا دیکھنا
khwab mein kutta dog dekhna
(١) کتا گناہوں پر بے باک شخص کی دلیل ہے۔
(۲) خواب میں کتا بھونکا بری خصلت والا کمینہ آدمی ہے۔
(۳) اگر کسی کو خواب میں کتے نے کاٹا یا اس کو خراش لگی تو اس کے دشمن کی طرف سے بقدرِ در د نقصان پہنچے گا، کبھی یہ مرض پر بھی دلالت کرتا ہے اور کتیا کی دلالت ایسی کمینی عورت پر ہوتی ہے جو بری دشمنی رکھنے والی قوم سے ہو گی۔
(۴) کتے کا بچہ دیکھنا مقطوع ذکر بیٹے کی علامت ہے، اگر وہ کتا سفید ہے تو وہ بیٹا مومن ہے، اگر کالا تووہ اپنے گھر والوں کی قیادت کرے گا اور بعض نے کہا ہے کہ کتے کی دلالت راستے سے اٹھائے ہوئے ایسے بچے پر ہوتی ہے جس کی تربیت کوئی کم عقل آدمی کرتا ہو۔
(۵) چرواہے کا کتا بادشاہ کی طرف سے کوئی فائدہ ملنے پر دلالت کرتا ہے اور پالتو کتا ظالم دشمن کی نشانی ہے۔
(۶) سلجوقی کتا دیکھنا بادشاہ کے لئے ایسی قوت کی دلیل ہے جو کسی دوسرے سے مدد طلب کرنے سے مستغنی کر دے۔
(۷) خواب میں چینی کتا دیکھنا غیر مسلم عجمی قوم کے ساتھ اختلاط کی دلیل ہے۔
(۸) اگر کسی نے خواب میں کتا پکڑا تو خدمت گاروں میں سے ایسے آدمی کا مصاحب بنے گا جو وہ اس کے ساتھ انتہائی محبت کرے گا۔
(۹) اگر کسی کو کتے نے کاٹا تو اس کو دوست یا خادم کی طرف سے مصیبت اور سخت تکلیف پہنچے گی۔
(١۰) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کتوں کے ساتھ شکار کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی آرزو اور اس کی خواہشیں پوری ہوں گی۔
(١١) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کتوں کو مار رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے دشمن پر فتح پائے گا۔
(١۲) اگر کسی نے دیکھا کہ شکاری کتے شکار کے لئے نکل چکے ہیں تو تمام انسانوں کے لئے خیر ہے اور انسان کے فعل پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(١۳) اگر اس کو شکار سے واپس آتے ہوئے دیکھے تو یہ گھبراہٹ دور ہونے اور بہادری پر دلالت کرتا ہے۔
(١۴) اگر ان کو شہر میں داخل ہوتے دیکھے تو یہ بہادری پر دلالت کرتا ہے۔
(١۵) وہ کتے جو گھروں کی حفاظت پر مامور ہیں ان کو خواب میں دیکھنا بیوی اور اس کے سامان کی حفاظت پر دلالت کرتا ہے۔
(١۶) ان کو بیمار دیکھنا مرض اور نقصان پر دلالت کرتا ہے اور بعض نے کہا کہ سامان کے ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے، خواب میں کتیا بھونکتی دیکھے تو یہ تکلیف اور برے لوگوں اور دھوکہ پر دلالت کرتا ہے اور کتا بخار پر بھی دلالت کرتا ہے، کتے کی ہر جنس خسیس ذلیل قوم پر دلالت کرتی ہے۔
(١۷) کھیل اور مقابلہ والا کتا عیش وعشرت اور لذت پر دلالت کرتا ہے اور اس کتے کو کوئی عارضہ لاحق ہو جائے تو یہ خوشی کے ختم ہونے اور غم لاحق ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(١۸) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کتے کا گوشت کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے دشمن پر فتح پائے گا اور اس کا مال اس کو ملے گا۔
(١۹) کسی نے دیکھا کہ وہ کتا بن گیا ہے تو تعبیر ہے کہ اللہ تعالی نے اس کو کسی علم عظیم سے نوازا اور اس پر اترانے کی پاداش میں اس علم کو اس سے سلب کر لیا، کتے کی تعبیر پولیس کے بچے بھی ہوتے ہیں اور کتا کمزور دشمن کی بھی علامت ہے اور بخیل پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۲۰) خواب میں کتے کو بھونکتے دیکھنا کمینے انسان سے ناپسندیدہ کلام سننے کی دلیل ہے اور کتا چوکیدار پر بھی دلالت کرتا ہے اور بدعتی پر بھی دلالت کرتا ہے، خواب میں کتیا کا دودھ پینا خوف ہے۔
(۲١) اگر کسی نے خواب میں کتے پر سہارا لگایا تو کتا اس کا دوست ہے وہ اس کی مدد کرے گا اور کتا غلام یا دربان ہے اور کبھی کتے کی دلالت کمینگی، ذلتِ نفس پر بھی ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت مال جمع کئے بغیر دنیا کے حریص ہونے پر بھی ہوتی ہے اور کتوں کی دلالت اہلِ دنیا پر بھی ہوتی ہے۔
(۲۲) شکاری کتا عزت ہے اور رفعت ہے، بھیڑ بکریوں کی حفاظت پر مامور کتا نیک اور غیرت والے پڑوسی پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۳) کبھی خواب میں کتے کو پکڑنا یا اس سے دوستی کرنا کجروی اور مقروض ہونے اور عمل کے باطل ہونے پر دلالت کرتا ہے، کتے کی صحبت اختیار کرنا چھپ جانے پر دلالت کرتا ہے، اصحاب الکہف کے قصہ کی طرح ہے، خواب میں کتیا کی دلالت ایسی عورت پر ہوتی ہے جو اپنے خاوند کی عزت وحفاظت کرنے والی اور زیادہ بچے جننے والی ہو، کبھی خواب میں کتا دیکھنا کفر اور اللہ کی رحمت سے نا امیدی پر اور جھوٹ بولنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۴) خواب میں اصحابِ کہف کے کتے کو دیکھنا خوف اور قید خانہ اور بھاگنے پر دلالت کرتا ہے، اس کتے کو شہر میں دیکھنا تجدید ولایت کی علامت ہے۔