خواب میں کھڑکی یا روشندان دیکھنا

(١) خواب میں اندھیرے گھر میں کسی جگہ روشندان بنانا یا دیکھنا عزت اور آرزو کے پوری ہونے کی دلیل ہے، اگر وہ غمگین ہے تو اس کو غم سے نجات ملے گی، اگر مریض ہے تو مرض سے شفاء یاب ہو گا، اگر کنوارہ ہے تو اس کی شادی ہو گی۔

(۲) یہی خواب اگر عورت دیکھے تو اس کی شادی ہو گی، ایسے گھر میں روشندان دیکھنا جس میں کوئی روشندان نہ ہو بادشاہ کے لئے ولایت اور تاجر کے لئے تجارت کی علامت ہے۔