خواب میں کرسی دیکھنا
Khawab mein kursi dekhna
(١) خواب میں کرسی دیکھنا بادشاہ کی طرف سے ملنے والے مرتبہ وبلندی کی علامت ہے یا پھر عورت کی علامت ہے۔
(۲) اگر دیکھے کہ کرسی لوہے کی ہے تو قوت اور کامیابی کی دلیل ہے۔
(۳) اگر وہ کرسی لکڑی کی ہے تو اس کے برعکس نفاق کی علامت ہے۔
(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کرسی پر بیٹھا ہوا ہے تو وہ کسی کا وکیل یا وصی ہو گا، اگر وہ بادشاہت وحکمرانی کی صلاحیت رکھتا ہے تو اس عہدے پر فائز ہو گا اور ولایت اور بلندی پائے گا، اگر وہ غائب ہے تو گھر لوٹ آئے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔
(۵) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کرسی یا چار پائی پر بیٹھا ہوا ہے اور اس کے اوپر کپڑا ہے تو دلیل ہے اس کو علم حاصل ہو گا اور جلدی بھلائی حاصل ہو گی اور تیزی سے نیکی حاصل ہو گی اور اس کو غیرت اور بلندی ملے گی اور کرسی بلند منصب والوں کے لئے علوِ مرتبہ کی دلیل ہے اور ازواج، اولاد، اچھی رہائش گاہوں، چوپائیوں اور لباس پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کو کرسی مل گئی اور وہ اس پر بیٹھ گیا تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہت ملے گی یا کسی عورت سے شادی کرے گا، کرسی کی شکل وصورت کے اعتبار سے اس میں حسن ہو گا، بعض نے کہا کہ اگر اس کی بیوی حاملہ ہے تو لڑکا ہو گا، بعض نے کہا کہ اس کو شہادت کی موت نصیب ہو گی۔
(۷) اگر کسی نے خواب میں اپنی کرسی کو توڑ دیا تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے یا اس کی بیوی کی موت کی علامت ہے، اس کی بیوی کی جدائی یا اس کے مرتبہ کی گرنے یا قوت میں کمی کی علامت ہے، کرسی پر بیٹھنے والے کے لئے جلد ملنے والی خوشی اور مرتبہ کی دلیل ہے اور کرسی پر بیٹھنے والے کے لئے کرسی آخرت میں اس کی خوبصورتی اور اس کی بلندی اور جدت کے بقدر کامیابی کی دلیل ہے اور بیمار کے لیے اچھا شگون نہیں ہے، کسی حاملہ عورت کا کرسی پر بیٹھنا اشارہ ہے کہ اس کے بچہ جننے کے وقت دائی اس کے پاس بلند کرسی پر بیٹھے گی۔
(۸) کرسی پر بیٹھنے کی حالت میں اپنے سر میں تاج دیکھنا بیٹا تولد ہونے کی بشارت ہے اور سر پر کوئی جال یا تلوار وغیرہ کا دیکھنا بیٹی کی پیدائش کی طرف اشارہ ہے۔
(۹) اہل علم کے لیے اللہ تعالی کی کرسی کو دیکھنا بلند درجات اور مناصبِ عالیہ پر فائز ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۰) اگر کوئی شخص خاص کرسی کو مکمل صفات کے ساتھ متصف دیکھے تو کبھی اس کی دلالت حاملہ کے لئے حمل کی شدت سے خلاصی اور غیر متزوج کے لئے تزوج اور متزوج کے لئے اولاد پر بھی ہوتی ہے اور کبھی سفر پر بھی دلالت کرتی ہے اور مریض کے لئے مردوں کے چار پائی پر محمول ہونے یا کسی سواری پر سوار ہونے یا کسی گھر میں رہنے پر دلالت کرتی ہے۔