خواب میں جھوٹ بولنا

Khwab mein jhoot bolna

(1) خواب میں جھوٹ بولنا بیداری میں جھوٹی گواہی دینے، دوسروں پر افتراء باندھنے اور مقصد میں کامیاب نہ ہونے کی دلیل ہے، جیسا کہ فرمانِ الہی ہے: (ان الذین یفترون علی اللہ الکذب لا یعلمون) ”جو لوگ اللہ تعالی پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ نہیں جانتے“ اور کبھی جھوٹ بولنا فضول گوئی میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۲) خواب دیکھا کہ کسی نے اس کے کلام کو سن کر آگے نقل کر دیا اور وہ مشہور ہو گیا تو دلیل ہے اس کی غلطیاں بہت ہوں گی۔

(۳) اللہ تعالی پر جھوٹ باندھنا عقل میں نقص واقع ہونے کی دلیل ہے،اللہ تعالی کا فرمان ہے: (یفترون علی اللہ الکذب واکثرہم لا یعلمون) ”اور اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھتے ہیں اور اکثر ان میں نہیں جانتے“۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top