Khwab mein qalam pen dekhna
(۱) خواب میں قلم دیکھنا علم امر اور نہی اور اولاد پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) جو بھی پیشہ والا آدمی خواب میں اپنے پیشہ کے تمام اوزاروں کو جمع کر کے کامل طور ان سے فائدہ اٹھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے پیشہ سے بڑا فائدہ اٹھائے گا۔
(۳) اگر اس نے دیکھا کہ وہ اپنے پیشہ کے ایک آلہ سے فائدہ اٹھاتا ہے تو وہ اپنے اس پیشہ کی وجہ سے فقر سے محفوظ رہے گا۔
(۴) اگر کا تب خواب میں اپنے آپ کو ذرہ پہنے ہوئے دیکھے یا اپنے ہاتھ میں قلم یا کوئی ورق دیکھے تو تعبیر ہے بادشاہ کی خدمت کی وجہ سے فقر سے بچ جائے گا، قلم ہر چیز کو درست کرنے والا ہے، قلم کی تعبیر ایسا آدمی ہے جو نان نفقہ کا ذمہ دار ہے، اگر ایسا نہ ہو تو وہ ایک حسین، کریم، دیندار، آزاد عورت سے نکاح کرے گا، بعض نے کہا کہ قلم کا تب بننے کی دلیل ہے۔
(۵) اگر کسی کو خواب میں قلم ملا تو دلیل ہے کہ اس کو علم حاصل ہو گا۔
(۶) اگر اس قلم سے لکھا بھی تو وہ اس قلم کے ذریعے علم حاصل کرے گا، قلم ولایت کی بھی دلیل ہے۔
(۷) اگر کسی نے اپنے ہاتھ میں قلم دیکھا اور اس کے ساتھ ایک اور قلم ہے تو دلیل ہے کہ بھائی اس کے ساتھ رہے گا، اگر اس کی والدہ حاملہ ہے تو اس کا ایک اور بھائی پیدا ہو گا۔
( ۸ ) بہت سے قلم دیکھنا رزق کی آمد کی دلیل ہے۔
(۹) اگر کسی والی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں قلم ہے اور اس نے قلم بادشاہ سے لیا ہے تو دلیل ہے کہ بلند رتبہ اور نافذ ہونے والا معاملہ حاصل کرے گا، اگر وہ معزول ہوا ہے تو اپنے عہدہ پر دوبارہ فائز ہو گا۔
(۱۰) قلم دوات کے ساتھ دیکھنا حاملہ کے لئے لڑکا ہے۔
(۱۱) اپنے ہاتھ میں قلم دیکھنا قسم پر بھی دلالت کرتا ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے: (ن والقلم)۔
(۱۲) اگر کاتب نے خواب دیکھا کہ اس کے قلم کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا ہے تو دلیل ہے اس کے پیشے اور معیشت میں کوئی حادثہ پیش آئے گا۔
(۱۳) اگر کسی نے اپنے آپ کو دوات میں قلم ڈالتے ہوئے دیکھا تو اشارہ ہے کہ فحاشی میں مبتلا ہو گا، قلم ایسی چیز پر دلالت کرتا ہے جس کے ذریعہ یا جس کے سبب سے وہ حکموں کی تنفیذ کرے، مثلاً بادشاہ، عالم اور حاکم، زبان اور تلوار وغیرہ، کبھی قلم کی دلالت ذکر پر ہوتی ہے اور سیاہی کی نطفہ پر اور لکھا ہوا منکوحہ پر دلالت کرتا ہے، کبھی قلم کی دلالت ہل پر بھی ہوتی ہے اور انگلیاں اس کے بیل ہیں اور سیاہی اس کے بیج ہیں اور قلم کی دلالت سخاوت اور کرم پر بھی ہوتی ہے اور کبھی قلم کی دلالت صاحبِ راز آدمی کے رازدان پر ہوتی ہے اور کبھی قلم کی دلالت دشمنوں پر غلبہ پانے پر ہوتی ہے، خواب میں قلم القدرت دیکھنا اپنے لئے یا کسی دوسرے کے لئے قسم کھانے کی دلیل ہے۔
(۱۴) قلم کامل صفت کے ساتھ دیکھنا اچھی قسم کی علامت ہے اور ناقص حال میں دیکھنا بری قسم کی نشانی ہے اور کبھی قلم کی دلالت علم پر اور کبھی حفظ پر اور کبھی اچھے پیشے پر اور کبھی درازئ عمر اور کبھی رزق پر ہوتی ہے۔