خواب میں انگور دیکھنا

Khwab me angoor grapes dekhna

خواب میں انگور کسی وسیع ذخیرہ شدہ اور دیر تک رہنے والا رزق ہے۔

(1) انگور کو اس کے موسم میں دیکھنا دنیاوی تر وتازگی اور بے موسم دیکھنا قبل از وقت خیر کا حصول ہے یا پھر اسے قبل از وقت حرام مال حاصل ہوگا۔

(2) خواب میں انگور توڑ ناعورت سے حصولِ مال ہے۔

(3) خواب میں انگور کا گچھا ہزار درہم ہوتے ہیں۔

(4) سیاہ انگور باقی نہ رہنے والا رزق ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں کہ اپنے موسم میں انگور دیکھنا غم کی اور بے موسم میں مرض کی دلیل ہے۔

(5) اگر انگور لٹکے ہوئے ہوں تو خوفِ شدید کی علامت ہے۔

(6) بادشاہ کے دروازہ سے سیاہ انگور توڑنا جبکہ اس کی تعداد کا بھی علم نہ ہو تو اسے اتنے ہی تعداد میں کوڑے لگیں گے۔

(7) سفید انگور خیر اور شفاء کی دلیل ہیں، اس لئے کہ حضرت نوح علیہ السلام کو بیماری پہنچی تو آپ کو اللہ تعالی نے انگور کھانے کا حکم فرمایا، آپ نے انگور کھائے تو آپ شفاء یاب ہو گئے۔

(8) سیاہ انگور قلیل نفع کی علامت ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں کم سیاہ انگور کم غم کی اور زیادہ سیاہ انگور زیاده غم کی دلیل ہیں۔

(9) انگور توڑ نا کم نفع ہے۔

(1) اگر کوئی دیکھے کہ اس نے انگور توڑے اور اس کی ڈنڈی پکڑی اور انگور پھینک دیے تو بیوی سے جھگڑنے اور مشکل میں مبتلاء ہونے کی دلیل ہے۔

(11) موسمی انگور عورتوں کی جانب سے نفع کی علامت ہیں، نیز اس سے مراد الفت، محبت اور رزقِ طیب بھی ہوتا ہے۔

(12) کبھی خواب میں انگور کھانا شراب پینے کی دلیل ہوتے ہیں جیسے کہ شراب پینے کی تعبیر انگور کھانا ہے۔

(13) کبھی انگور کسی سخی آدمی سے حصولِ رزق پر بھی دلالت کرتے ہیں۔

(14) کبھی انگور سے مراد عیب بھی ہوتا ہے۔

(15) سیاه انگور رات اور سفید انگور دن پر دلالت کرتے ہیں۔

خواب میں انگور کا درخت دیکھنا

(١) خواب میں انگور یا کوئی دوسرا درخت عزت اور شرافت کی دلیل ہے اور انگور کی بیل کی تعبیر دولت مند عورت سے بھی کی جاتی ہیں۔

(۲) اگر کسی نے خواب میں انگور کی ٹہنی پکڑی تو شریف عورت کی طرف سے مال ملنے کی دلیل ہے، بعض نے کہا ہے کہ انگور کی بیل کی دلالت کریم آدمی پر ہوتی ہے۔

(۳) اگر کسی نے خواب میں انگور کی بیل سردی کے موسم میں انگور سے لدی ہوئی دیکھی تو اس کی تعبیر ایسی عورت سے کی جاتی ہے جس کا مال ختم ہوا ہو اور وہ گمان کرتی ہو کہ وہ دولت مند ہے۔

(۴) اگر صاحبِ خواب نے اس انگور سے گچھا چن لیا تو چننے کے بقدر وہ اپنا مال کسی عورت پر خرچ کرے گا۔

(۵) اگر کسی نے خواب میں انگور کی بیل اور اس کے پتے دیکھے تو وہ کسی دیندار کی دینداری سے فائدہ اٹھائے گا۔

(۶) خواب میں انگور دیکھنا شادی کا ارادہ کرنے والے شخص کے لیے اچھا ہے۔

(۷) اگر کسی نے خواب میں انگور کا سائبان دیکھا تو اس کی تعبیر خوب صورت مالدار نوکر چاکر والی عورت سے کی جاتی ہے۔

(۸) اسی طرح خواب میں انگور کا باغ دیکھنا بھی عورت ملنے کی دلیل ہے۔

(۹) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے سر کے اوپر انگور کا درخت اگا ہے تو اس کے سر میں پھوڑا نکل آئے گا۔