خواب میں صابن دیکھنا
khwab me saabun soap dekhna
اس کی تعبیر حاصل ہونے والا مال ہے۔
(1) صابن کا ٹکڑا غموم سے تسلی دینے والے پر دلالت کرتا ہے۔
(2) خواب میں صابن سے کپڑے کو دھونا اور میل کچیل کو صاف کرنا بیماری سے شفایاب ہونے یا گنا ہوں سے توبہ کرنے، غم کے دور ہونے اور قرض کے ادا ہونے کی بشارت ہے، کبھی صابن کا ٹکڑا دیکھنا بادشاہ یا حاکم کے پاس کسی واقعے کو لکھ کر پیش کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی غموں کے زائل ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے کیونکہ اس سے میل دھل جاتا ہے اور میل غم ہے۔
خواب میں صابن بنانے والا دیکھنا
اس کی دلالت قرآن، ذکر اور زوالِ ہجوم وہموم پر ہوتی ہے خواب میں کسی گھر میں کسی صابن ساز یا صابن فروش کو دیکھنا اس گھر میں کسی کے مرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
خواب میں اشنان دیکھنا
(1) کسی نے خواب میں اپنے ہاتھوں کو اشنان (ایک قسم کی گھاس جو صابن کے طور پر استعمال ہوتی ہے) سے دھویا تو یہ اس کے مطلوب سے نا امیدی کی دلیل ہے لیکن بعض معبرین نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں اس کی تعبیر اچھی ہے۔
(2) کسی نے اپنے ہاتھوں کو جو بد بودار ہوں اشنان سے دھو یا تو یہ غم و تکلیف کے دور ہونے اور ضرورت کے پوری ہونے کی دلیل ہے۔
(3) بعض علماء تعبیر نے کہا ہے کہ خواب میں اشنان سے ہاتھ دھونا انقطاع صداقت اور انقطاع خصومت کی علامت ہے۔
(4) بعض علماء نے کہا ہے کہ یہی خواب خون سے نجات اور گناہوں سے توبہ کی دلیل ہے۔