خواب میں رات دیکھنا

اس کی تعبیر عمل کا باطل ہونا ہے۔

(1) روشنی کے بغیر اندھیری رات دیکھنا معاش کے ٹھپ ہونے کی علامت ہے۔

(2) ایسی رات دیکھنا جس میں چاند کی روشنی بھی ہو بادشاہ کے اپنے تمام کاموں کو اپنے وزیر کے سپرد کرنے، چوروں اور ڈاکوؤں کے اس کی طرف متوجہ ہونے کی دلیل ہے۔

(3) رات ختم ہو کر دن ظاہر ہوتا دیکھنا غمزدوں کے لئے غم سے خلاصی اور محصورین کے لئے حصار ٹوٹ جانے اور مہنگائی کا شکار لوگوں کے لئے ارزانی اور مظلومین کے لئے ظلم سے چھٹکارا حاصل کرنے کی بشارت ہے۔

(4) رات زوجین کے یک جا ہونے کی اور دن کو ان کے درمیان تفریق کی علامت ہے۔

(5) اندھیری راتیں کالی باندیوں پر دلالت کرتی ہیں اور ظلمت کی دلالت گمراہی پر ہوتی ہے۔

(6) رات کی اندھیری کے ساتھ گرج، کڑک، بجلی اور سخت تیز ہوا بھی ہو تو اس علاقے میں گمراہی کا دور دورہ ہو گا۔

(7) اپنے گھر میں اندھیرا دیکھنا دور سفر کرنے کی دلیل ہے۔

(8) دن رات کی تعبیر متضاد ہیں، چنانچہ دن کی تعبیر مسلمان اور رات کی کافر ہے، کبھی دن رات کی تعبیر دو خصم بھی ہو سکتے ہیں اور دو سو کنیں بھی، کبھی رات کی تعبیر نکاح اور دن کی تعبیر طلاق ہوتی ہے اور کبھی رات کساد بازاری، صنائع کی بربادی اور سفروں پر دلالت کرتی ہے اور دن کی دلالت نفاق، بازار کی چہل پہل پر ہوتی ہے اور کبھی رات کی دلالت موت پر اور دن کی دلالت بعث بعد الموت پر ہوتی ہے اور کبھی دن رات دونوں کی دلالت دو عادل گواہوں پر ہوتی ہے۔

(9) خواب میں طلوعِ فجر دیکھنا مریض کے لیے بیماری سے خلاصی یا موت کی دلیل ہے، قیدی کے لئے قید سے چھٹکارے کی علامت ہے، گناہگار کے لئے تو بہ اور کافر کے لئے اسلام کی بشارت ہے اور جس کا کاروبار بند ہو اس کے لئے کاروبار چلنے کی نوید ہے۔

(10) دن کے بعد رات داخل ہونے کی تعبیر میں مذکورہ تعبیریں کے برعکس ہوں گی۔

(11) پورے زمانے کو اور علاقے کو رات کے پیٹ میں آتے دیکھنا اس علاقہ میں فقر وفاقہ غم واندوہ اور موت کے وقوع کی دلیل ہے، کبھی دن رات بعید خیر ہو یا شر قریب ہونے پر دلالت کرتے ہیں اور کبھی ان دونوں کی دلالت نصیحت کی باتیں سننے اور ندامت کے شکار ہونے پر ہوتی ہے اور کبھی رات زمانے کے انقلابات پر دلالت کرتی ہے اور رات کالی عورت پر اور دن گوری عورت پر دلالت کرتا ہے اور رات لباس پر اور دن معاش پر دلالت کرتا ہے، غیر مسافر کے لئے رات پردہ پوشی اور خوف سے مامون ہونے پر دلالت کرتی ہے اور مسافر کے لئے رات ظلم کے گھیرے میں آنے کی علامت ہے اور رات یمین پر بھی دلالت کرتی ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے: (واللیل اذا یغشی)، اور تہجد پڑھنے والوں کے لئے رات اپنے مقصد میں کامیاب ہونے، ضروریات کے پورے ہونے اور غائب شدہ دوستوں کے ساتھ یک جا ہونے پر دلالت کرتی ہے۔

(13) چمکتی راتیں مثلاً لیلۃ القدر وغیرہ خیر کی آمد کی بشارت ہوتی ہے، یہی تعبیر شبِ برات شبِ معراج اور شبِ جمعہ کی ہیں۔

خواب میں رات کا ایک حصہ دیکھنا

مریض کے لئے اس کی عمر کی انتہاء کی خبر ہے یا مہجور کے ہجر کے ایام کے ختم ہونے کی علامت ہے اور جن پر اس کی دلالت ہے ان کی حفاظت کی بھی علامت ہے۔