خواب میں داڑھی دیکھنا
Khwab me Darhi Dekhna
(١) داڑھی مرد کے لئے خواب میں، مالداری اور عزت وشرافت کی نشانی ہے۔
(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی داڑھی اتنی لمبی ہوگئی ہے کہ پیٹ تک پہنچ گئی ہے تو وہ ایسا مال اور جاہ پائے گا جس میں اتنا تھکے گا جتنی داڑھی بڑھی ہوئی ہو گی۔
(۳) اگر دیکھے کہ برابر برابر اور اچھی کٹی ہوئی حالت میں بڑھی ہے تو وہ عزت، جاہ، جمال، مال، سلطنت اور آسودگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ داڑھی کے کنارے تو بڑھ گئے ہیں لیکن درمیان سے بال نہیں بڑھے تو وہ ایسا مال پائے گا جو دوسروں کے کام آئے گا۔
(۴) اگر اندازہ سے زیادہ بڑھ جائے تو یہ دیکھنے والے کے لئے قرض، غم وپریشانی کی علامت ہے۔
(۵) اگر اس قدر بڑھ جائے کہ زمین پر گر جائے تو یہ مرنے کی نشانی ہے۔
(۶) بعض حضرات یہ بھی کہتے ہیں کہ جس کی داڑھی لمبی ہو جائے اور بال بھی اصل سے زیادہ گھنے ہو جائیں تو یہ اس کی عمر اور مال سے زیادتی کی نشانی ہے۔
(۷) اگر ناف تک پہنچ جائے تو وہ آدمی اللہ کی نافرمانی کرنے والا ہو گا۔
(۸) اگر مشت سے بڑھ جائے تو وہ آدمی بدکار ہو گا۔
(۹) اگر دیکھے کہ داڑھی کے بال سخت سیاہ ہو گئے ہیں تو وہ مالدار ہو جائے گا۔
(۱۰) اگر یہ دیکھا کہ سیاہ سبزی مائل ہیں تو وہ بہت بڑی سلطنت حاصل کرے گا اور سرکش، ظالم بھی ہو گا کیونکہ فرعون کی بھی سبزی مائل سیاہ داڑھی تھی ۔
(۱۱) اگر دیکھا کہ اس کا رنگ زردی مائل ہے تو فقر وذلت کا سامنا کرے گا۔
(۱۲) اگر گہرا سرخ وزرد رنگ دیکھا تو اس کو کوئی پریشانی لاحق ہو گی۔
(۱۳) اگر دیکھا کہ اس نے داڑھی کو پکڑا تو کچھ بال ہاتھ آ گئے اور اس نے پھینکے نہیں تو اس کا کچھ مال چلا جائے گا اور پھر اس کو حاصل ہو جائے گا۔
(۱۴) اگر ان کو پھینک دیا تو پھر مال ہاتھ نہیں آئے گا۔
(۱۵) اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں کسی آدمی کی داڑھی ہے اور وہ اس کو کھینچ رہا ہے تو یہ اس کے مال سے وراثت پائے گا اور کھائے گا۔
(۱۶) اگر کسی نابالغ لڑکے نے دیکھا کہ اس کی داڑھی نکل آئی ہے تو وہ بلوغ سے پہلے مر جائے گا۔
(۱۷) اگر اس کی داڑھی نکلنے والی ہو اور اس قسم کا خواب دیکھے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ اپنی ذات پر اعتماد کر کے خود پاؤں پر کھڑا ہو گا۔
(۱۸) اگر کسی نے اپنی داڑھی ہلکی پھلکی اور بدشکل کی دیکھی تو اگر اس پر قرض ہو تو ادا کر دے گا اور کوئی مشکل کام ہو تو آسان ہو جائے گا اور اگر غمزدہ ہوا تو اس کا غم جاتا رہے گا۔
(۱۹) اگر دیکھا کہ داڑھی بالکل گنجی اور بدشکل ہو گئی ہے تو اس کا جاہ ومرتبہ جاتا رہے گا اور لوگوں میں اس کی ہوا اکھڑ جائے گی۔
(۲۰) اگر دیکھا کہ آدھی داڑھی چلی گئی ہے تو اس کا آدھا مرتبہ اور آدھا مال جاتا رہے گا۔
(۲۱) اگر کسی نے آدھی داڑھی مونڈی ہوئی دیکھی تو وہ فقیر ہو جائے گا اور اس کا اقبال جاتا رہے گا۔
(۲۲) اگر کسی نا معلوم نوجوان نے اس کو مونڈ دیا تو اس کا جاہ کسی ایسے دشمن کے ہاتھوں جاتا رہے گا جس کو وہ جانتا ہو گا یا اس کے مثل ہو گا اور اگر وہ بوڑھا ہوا تو اس کا اقبال کسی جابر کے ہاتھوں برباد ہو گا۔
(۲۳) اگر کسی نے اپنی داڑھی کٹی ہوئی دیکھی تو اس کے مال میں سے اتنا کم ہو جائے گا جتنی اس کی داڑھی کٹی ہو گی۔
(۲۴) اگر کسی نے داڑھی کو پکڑا اور مشت سے زیادہ پر گرہ لگا دی تو وہ آدمی اپنے مال میں سے زکوۃ ادا کرتا ہو گا۔
(۲۵) اگر کسی نے کسی اور کی داڑھی کاٹی تو وہ اس کی میراث کھائے گا اور اگر کچھ ہی کاٹ سکا تو اس کی وراثت میں سے اتناہی حصہ پاسکے گا۔
(۲۶) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی داڑھی سفید ہو گئی ہے تو وہ عزت وجاہ اور شہرت پائے گا۔
(۲۷) اگر دیکھا کہ داڑھی سفید ہو گئی ہے اور کچھ بال سیاہ رہ گئے ہیں تو یہ وقار کی نشانی ہے۔
(۲۸) اگر ایک بال بھی سفید نہ رہے تو وہ فقیر ہو جائے گا اور اس کی عزت وجاہ جاتی رہے گی۔
(۲۹) جس نے دیکھا کہ اس کی بیوی کی داڑھی ہے تو یہ اس کے مال یا بیٹے کے مال میں اضافہ اور عورت کے لئے بیماری کی علامت ہے۔
(۳۰) بعض نے کہا کہ عورت کی داڑھی بیٹے نہ ہونے کی نشانی ہے اور اگر پہلے سے ہی اس کا بیٹا ہو تو وہ گھر والوں پر راج کرے گا۔
(۳۱) اگر کسی شادی شدہ عورت نے داڑھی دیکھی تو وہ اپنا خاوند گنوا دے گی اور غیر شادی شدہ نے دیکھی تو یہ کسی عمل کرنے والے موافق اور مناسب آدمی سے شادی کرنے کی علامت ہے۔
(۳۲) اگر حاملہ اس قسم کا خواب دیکھے تو وہ لڑکا جنے گی، اگر اس کا کسی سے جھگڑا ہوا تو کامیاب ہو گی اور مردوں کی نیابت کرے گی۔
(۳۳) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ داڑھی کے بال اکھیڑ رہا ہے تو یہ وہ مال ہے جو وہ اپنے ہاتھ سے ضائع کر رہا ہے۔
(۳۴) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا سر اور داڑھی اکٹھے مونڈ دیے گئے ہیں تو اگر بیمار ہو تو بیماری جاتی رہے گی اور اگر مقروض ہو تو قرض ادا ہو جائے گا اور اگر غمزدہ ہو تو غم ختم ہو جائے گا۔
(۳۵) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی داڑھی اتنی بڑی ہو گئی ہے کہ اس نے اس کو کات کر بُنا اور اس کا کڑا بنا کر بازار میں بیچ دیا تو دلیل ہے وہ جھوٹی گواہی دیتا ہے۔
(۳۶) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنی داڑھی میں سے ایک یا دو مشت کاٹ لی لیکن وہ کم نہیں ہوئی تو وہ کسی جاہ والے سے مال حاصل کرے گا، داڑھی ہیبت اور دبدبہ کی بھی نشانی ہے، بعض وفعہ داڑھی سے مراد اس کی دکان، مال، لباس، قرض اور منافع بھی ہوتا ہے۔
(۳۷) اگر کسی نے داڑھی کے بال منہ سے کاٹے تو اس کے غم وپریشانی لمبی ہو گی، ایسے ہی یہ سچ جھوٹ، کنجوسی اور سخاوت پر بھی دلالت کرتی ہے، بعض دفعہ داڑھی بیوی پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۳۸) اچھی اور نفیس چیز پر دلالت کرتی ہے، کسی نے داڑھی میں سفید بال دیکھے تو یہ کسی کیے جانے والے کام سے ڈرانے اور باز رکھنے کی نشانی ہے، بعض دفعہ داڑھی کھیتی پربھی دلالت کرتی ہے۔
(۳۹) اگرکسی نے اپنی سیاہ داڑھی کو دیکھا کہ سفید ہوئی ہےتو یہ کھیتی کے پکنے اور کٹنے پر دال ہے، بعض دفعہ داڑھی کی سفیدی بیماری اور عجز پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۴۰) تو اگر بیداری میں کسی کی داڑھی سفید ہو خواب میں اس نے سیاہ دیکھی تو یہ چستی، طاقت، عزم اور کاموں میں مصروفیت پر دلالت کرتی ہے۔
(۴۱) اگر خلافِ عادت داڑھی بڑھ گئی تو یہ کھیل کو د،بے جا مال اڑانے کی علامت ہے یا جس پر دلالت کرے اس سے اس کو تکلیف اور مشقت پہنچے گی یاد یکھنے والا بہت دھو کہ باز ہو گا۔
(۴۲) گنہگار کے لئے داڑھی توبہ ہے اور گمراہ کے لئے راہِ ہدایت ہے بالخصوص اگر اس میں سفیدی بھی دیکھے، عورت کے لئے داڑھی مردانہ پن، حرامزدگی اور گناہ کے ارتکاب کے مترادف ہے، بچہ کے لئے داڑھی لمبی عمر کی دلیل ہے، باقی داڑھی کے متعلقات جیسے خشکی وغیرہ دیکھنا گھٹیا مؤثر کلام یا عورت کے لئے ناقص بچہ ہونے کی علامت ہے۔
خواب میں ڈاڑھی بچہ دیکھنا
Khwab me darhi bacha soul patch dekhna
(1) داڑھی بچہ سے مراد بیوی یا لونڈی ہوتی ہے، داڑھی بچہ مرد کا ایسا مددگار ہے جس پر فخر کیا جائے اور جس کے بغیر زندگی نہ گذاری جا سکے، داڑھی بچہ میں کچھ دیکھنا اس مددگار میں کچھ دیکھنا ہے۔
خواب میں ڈاڑھی کا بھورا ہونا
khwab me darhi ka brown dekhna
خواب میں داڑھی کو بھورا دیکھنا فتنہ میں مبتلا ہونے کی علامت ہے خصوصاً اگر داڑھی میں کچھ بال سفید بھی دیکھے۔