خواب میں تھپڑ مارنا
یہ خواب میں غفلت سے متنبہ کرنے اور فائدہ کی علامت ہے، عورت کا اپنے چہرہ پر تھپڑ مارنا ناامید ہونے کے بعد لڑکا ہونے کی خوشخبری ہے کیونکہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے: ”اور اس کو ایک ہوشیار لڑکے کی خوشخبری دی پھر اس کی عورت سامنے سے آئی اور اپنا ما تھا پیٹتے ہوئے کہنے لگی کیا بوڑھیا بانجھ لڑکا جنے گی“، اگر کسی کے ساتھ دشمنی نہ ہوتو پھر تھپڑ مارنے والے کا تھپڑ ظلم کی نشانی ہے، بعض دفعہ رخساروں اور دیگر اعضاء پر مارا جانے والا تھپڑ ان جگہوں کو لگنے والی بیماری کی طرف اشارہ کرتا ہے، اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے کسی انسان کو یا کسی نے اس کو تھپڑ مارا ہے تو یہ غفلت سے آگاہ کرنا ہے۔
خواب میں طمانچہ یا گھونسا مارنا
یہ خواب میں زبان کی درازی اور ہاتھ کی تنگی پر دلالت کرتا ہے، بعض دفعہ روزے رکھنے اور نماز چھوڑنے پر بھی دلالت کرتا ہے، یہ فحش کلام پر بھی دال ہے، بعض دفعہ فتنہ انگیزی، دین کے طالب اور ان چیزوں پر بھی دلالت کرتا ہے جن کے ذریعہ حاکم تک پہنچا جاتا ہو۔
خواب میں گدی پر تھپڑ مارنا
(1) خواب میں گدی پر تھپڑ مارنے کی تعبیر جھڑ کنا، حقیر چیز دے کر جتلانا اور اس کی نمائش کرنا ہے۔
(2) جس شخص نے دیکھا کہ وہ کسی آدمی کی گدی پر مذاقاً مار رہا ہے تو یہ علامت ہے کہ اس کا اس پر احسان ہو گا۔
(3) اگر دیکھا کہ اس نے مذاق میں کسی آدمی کی گدی پر مارا ہے تو اس کا اس پر احسان ہو گا، اگر ایک بادشاہ دوسرے بادشاہ کی گدی پر مارے حالانکہ دونوں کے درمیان عداوت تھی تو مارے جانے والے کو مارنے والے پر کامیابی حاصل ہو گی چونکہ صافع نے زیادتی کی ہے اور یہ بادشاہوں کی عادات میں سے ہے۔