خواب میں چور دیکھنا

اس کا خواب میں دیکھنا کسی جھوٹے اور ذلیل آدمی پر دلالت کرتا ہے۔

(1) خواب میں چور دیکھنا مرض پر دلالت کرتا ہے، اگر چور کالا ہے تو سوداوی بیماری پر، اگر سرخ ہے تو خون کی بیماری پر وہ پیلے رنگ کا ہے تو صفروی بیماری پر، اگر وہ سفید ہے تو بلغمی بیماری پر دلالت کرتا ہے۔

(2) اگر کسی نے دیکھا کہ چور نے کوئی چیز اٹھائی ہے تو بیماری اپنے جوہر کی طرف منسوب ہو گا۔

(3) اگر اس چور نے کوئی چیز اٹھائی تو صاحبِ خواب بیمار ہو گا اور جلد صحت یاب ہو گا۔

(4) اگر کوئی خواب میں چور کو چمٹ گیا تو وہ اس بیماری کی دوا جانتا ہے۔

(5) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ چور نے کوئی چیز چرا لی تو یہ قاتل اور دھوکہ باز آدمی پر دلالت کرتا ہے۔

(6) خواب میں چور دیکھنا ملک الموت پر مسافر کے واپس آنے پر اور خطبہ دینے والے آدمی پر دلالت کرتا ہے۔

(7) اگر  کسی نے دیکھا کہ چور اس کے گھر داخل ہوا اور کوئی چیز اٹھا لی تو اگر اس گھر میں کوئی مریض ہے تو اس بیمار کی موت کی دلیل ہے۔

(8) اگر کسی نے خواب میں چور کو دیکھا کہ گھر میں داخل ہوا اور کوئی چیز نہیں اٹھائی تو اس گھر میں اگر مریض ہو وہ اس مرض سے نجات پائے گا۔

(9) اگر کسی نے خواب میں چور کو قتل کیا تو وہ بیماری سے نجات پائے گا۔

(10) اگر کسی گھر میں چور داخل ہوا اور اس گھر میں غیر شادی شدہ لڑکی ہو تو یہ خطبہ دینے والے آدمی پر دلالت کرتا ہے۔

(11) چور کی دلالت مکر باز اور دھوکہ باز آدمی پر بھی ہوتی ہے۔

(12) چور کی دلالت زانی مرد پر بھی ہوتی ہے۔

(13) چور کی دلالت مرغیوں اور کبوتر وغیرہ کے شکاری پر بھی ہوتی ہے۔

(14) کبھی چور کی دلالت درندہ اور سانپ اور شیطان اور نفس پر ہوتی ہے۔

(15) اگر کسی نے اہلِ علم میں سے کسی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا تو اس کی طرف سے صاحبِ خواب کو کوئی اچھی چیز حاصل ہو گی۔

(16) کبھی چوری، زنا اور چاپلوسی پر بھی دلالت کرتی ہے۔