khwab me shaadi wedding dekhne ki tabeer
فہرست
(۱) خواب میں شادی بیاه دیکھنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے عنایت پر دلالت کرتا ہے، کبھی شادی قید، قرض، پریشانی اور غم، کسی کی ضمانت میں آنا اور بڑے بڑے عہدے لینے کے لیے کوشش کرنے پر دلالت کرتی ہے۔
خواب میں آدمی مرد کا شادی دیکھنا
(۲) کسی آدمی نے خواب میں اگر نا معلوم عورت سے شادی کی یا خواب میں عورت کو دیکھا ہی نہیں تو یہ موت کے قریب ہونے کی نشانی ہے اور ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف منتقل ہونے پر دال ہے اگر امارت کے قابل ہوں یا ولایت کے اہل ہو تو امیر اور والی بنایا جائے گا یا اپنے لائق منصب اختیار کرے گا۔
(۳) اگر خواب میں شادی صرف شہوت کی شکل میں ہو تو یہ اللہ کے ساتھ اچھے معاہدہ کی علامت ہے۔
(۴) اور اگر زفاف کی شکل میں ہو جس کا عام طور پر ہوتا ہے تو یہ منصب اور اچھی شہرت کی علامت ہے، شادی حرفت سے بھی تعبیر کی جاتی ہے۔
(۵) تو اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے عورت کے ساتھ شادی کی اور وہ مر گئی تو تعبیر ہے وہ ایسی حرفت میں کام کرے گا کہ جس میں سوائے کام، تھکاوٹ اور پریشانی کے کچھ حاصل نہ کرے گا۔
(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے یہودی عورت کے ساتھ شادی کی ہے تو وہ ایسے کام کی کوشش کر رہا ہو گا جس میں وہ گناہ اور برائیوں پر جرأت کر رہا ہو گا، اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے عیسائی عورت کے ساتھ شادی کی ہے تو وہ ایسا پیشہ اختیار کرے گا جو کہ غلط اور پُرفتن ہو گا۔
(۷) اگر مجوسی عورت ہوئی تو یہ ایسا پیشہ ہو گا جو کہ بے دین ہو گا۔
(۸) اگر کسی نے زانیہ کے ساتھ بیاہ کیا تو وہ خود زانی ہوگا۔
(۹) اگر کسی نے ایسی عورت کے ساتھ شادی کی جو اس پر غالب ہو تو وہ بھاری قید بھگتے گا۔
(۱۰) اگر کسی نے کتیا کے ساتھ شادی کی تو وہ کوئی برا اور گھٹیا کام کرے گا۔
(۱۱) اگر کسی نے دیکھا کہ باجوں اور گانے والی عورتوں کے جلو میں بادشاہ کی بیٹی سے شادی کی تو وہ نفاق کی جڑ یعنی شراب پیتا ہو گا۔
(۱۲) اگر کسی نے دیکھا کہ ایک آدمی نے عورت سے شادی کی ہے اور پھر اس کو پیش کر دی تو وہ عورت کے خاوند سے مال پائے گا۔
(۱۳) اور اگر شادی کی اور خود اس کے پاس چلا گیا تو اس کا پہلا حقیقی خاوند اس خواب میں شادی کرنے والے خاوند سے مال او ربھلائی پائے گا۔
(۱۴) اگر کسی نے اپنی بیوی کو دیکھا گویا کہ اس نے کسی بخار زدہ مرد سے بیاہ کر لیا ہے تو اس کو ہمیشہ کا بخار ہو جائے گا۔
(۱۵) اگر کسی نے بادشاہ کی بیوی سے نکاح کیا تو تعبیر ہے کہ وہ بادشاہت پائے گا اگر اس کا اہل ہو ورنہ کوئی ریاست وغیرہ حاصل کرے گا۔
(۱۶) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے کسی عورت کے ساتھ شادی کر کے اس سے دخول کیا تو وہ مردہ کے کسی معاملہ میں اپنی ریشہ دوانیوں سے کامیاب ہو گا اور وہ معاملہ اہمیت میں اس عورت کے جمال کی قدر ہو گا اگر دخول نہیں کیا تو اس کی کامیابی اس سے کم ہوگی جتنی کہ اگر وہ دخول کر لیتا۔
(۱۷) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے عورت کے ساتھ شادی کر لی حالانکہ اس کی اپنی ایک یا زیادہ بیویاں ہوں تو وہ بھلائی اور غلبہ پائے گا اس عورت کے حُسن وشکل کے بقد ر لیکن شرط یہ ہے کہ وہ اس کو دیکھے یا پہچانتا ہو اگر وہ اس کو نہ پہچانتا ہو نہ ہی اس کا نام جانتا ہو لیکن اس کے لیے تیار کی جائے تو یہ اس کی اپنی موت یا اس کے ہاتھوں کسی کی موت کی علامت ہے۔
(۱۸) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے کسی نا معلوم بوڑھے کی لڑکی سے شادی کر لی تو وہ بہت مال پائے گا۔
(۱۹) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنی محرم عورتوں میں سے کسی مردہ عورت سے نکاح کیا تو وہ اس سے صلہ رحمی کرے گا اور اگر زندہ ہو تو قطع رحم کرے گا، اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے ذواتِ محرم سے شادی کر لی ہے تو وہ اپنے گھر والوں پر حکمرانی کرے گا، بیوی خواب میں شریک، دشمن، جابر، جھگڑالو یا ضدی بادشاہ، سواری، سوار اور ہر وہ چیز جس پر زمین دلالت کرتی ہے جیسے راحت، تھکاوٹ، خیر اور شر وغیرہ سب چیزوں پر دلالت کرتی ہے کیونکہ وہ ان سب کے زیادہ مناسب ہے۔
(۲۰) اگر کسی نے مردہ عورت سے شادی کی تو وہ مردہ کے اس معاملہ کو حل کرنے میں کامیاب ہو گا جس سے وہ مایوس ہو چکا ہو گا۔
خواب میں لڑکی یا عورت کا شادی دیکھنے کی تعبیر
Khwab me orat ka shadi dekhna
(۱) اگر بیمار عورت نے نکاح کیا لیکن نہ اس نے خاوند کو دیکھا نہ ہی اس کو پہچانتی ہو اور نہ ہی اس کا نام جانتی ہو تو وہ مر جائے گی، ایسے ہی بیمار آدمی بھی اگر خواب میں شادی کرے اور نہ ہی بیوی کو دیکھے نہ ہی اس کے سامنے اس کا نام بیان کیا گیا تو اس کی بھی یہی تعبیر ہے کہ وہ مر جائے گا۔
(۲) اگر کسی نے اپنی باندی کسی انسان سے بیاہی تو وہ اپنی جائیداد بیچے گا۔
(۳) اگر کسی حاملہ عورت نے خواب دیکھا کہ اس نے شادی کی ہے تو وہ بچی کو جنم دے گی اور اگر وہ دلہن کی طرح خواب میں دکھائی دی تو وہ لڑکا جنے گی۔
(۴) اگر کسی عورت کا لڑکا ہو اور وہ یہ دیکھے کہ اس نے نکاح کر لیا ہے تو وہ اپنے بیٹے کا نکاح کرائے گی اگر کنواری یا شادی شدہ عورت سے شادی کی تو وہ خیر پائے گی۔
(۵) اگر کسی عورت نے اپنا نکاح مردہ آدمی سے کر لیا تو اس کا گھر اُجڑ جائے گا اور وہ فقر وفاقہ میں مبتلا ہو گی۔
(۶) ایسے ہی اگر میت اس کو مردہ خانہ میں لے جائے اور وہ مردہ کو پہچانتی بھی ہو تب بھی یہی تعبیر ہو گی۔
(۷) اگر میت کو نہ پہچانتی ہو تو وہ مر جائے گی۔
(۸) اگر کوئی عورت خواب دیکھے کہ اس نے کسی نامعلوم بوڑھے سے شادی رچا لی ہے تو وہ بھی بہت بھلائی پائے گی، اگر بیمار ہو تو بیماری سے افاقہ ہو گا۔
خواب میں شادی دیکھنا
Khwab me shadi wedding marriage dekhna
خواب میں اگر دلہن آراستہ وپیراستہ دکھائی دے تو دنیاوی آرام وسکون کی دلیل ہے۔
(۱) اگر کوئی شخص خود کو دولہا دیکھے لیکن اپنی بیوی کو نہ تو دیکھتا ہے نہ ہی پہچانتا ہے اور نہ ہی اس کے نام ونسب سے واقف ہے بس صرف اتنا معلوم ہے کہ اس کی بیوی ہے تو دلیل ہے اس کی وفات ہو گی یا پھر وہ کسی کو قتل کرے گا۔
(۲) اگر اپنی بیوی کو دیکھتا پہچانتا یا نام جانتا ہے تو یہ شادی کرنے کی بشارت ہے۔
(۳) اگر عورت سے شادی کرے تو عورت کی قدر وفضیلت اور حسن وجمال کے مطابق سلطنت حاصل ہو گی۔