خواب میں موتی دیکھنے کی تعبیر
Khwab me moti jewel dekhne ki tabeer
(1) پروئے ہوئے موتی دیکھنا قرآن، علم، ولد اور غلاموں پر دلالت کرتا ہے۔
(2) چنانچہ خواب میں موتیوں کو سوراخ کرنا قرآن کریم کی صحیح تفسیر کرنے کی دلیل ہے۔
(3) موتی نگلنا یا اس کو فروخت کرنا قرآن یاد کر کے بھولنے کی علامت ہے۔
(4) موتیوں کی تعبیر چونکہ علم بھی ہے، چنانچہ خواب میں موتی فروخت کرنا کثیر علم حاصل کرنے اور لوگوں میں بڑے ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(5) اسی طرح اپنے منہ میں موتی داخل کرنا دینی بہتری کی دلیل ہے۔
(6) کسی نے خواب دیکھا گویا وہ اپنے منہ سے موتی نکال کر پھیلا رہا ہے اور لوگ ان کو لے رہے ہیں مگر وہ خود ان کو نہیں پکڑ رہا ہے تو وہ لوگوں میں فیصلہ کرنے والا ہو گا اور لوگوں کو نصیحت کرے گا اور لوگ اس سے مستفید ہوں گے۔
(7) خواب میں موتی ملنا کسی رشتہ دار کے ہاں بچی کے تولد کی دلیل ہے یا باندی ملنے کی علامت ہے۔
(8) کسی سے عاریۃ موتی لینا جلد مرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(9) خواب دیکھا کہ اس نے وہ دریا یا نہر سے بہت سارے موتی نکالے جو ترازوؤں یا پیمانوں میں تولے جا رہے ہیں تو بادشاہ کے خزانوں سے حلال مال ملنے کی بشارت ہے یا ایسی شخصیت کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے جو بادشاہ سے متعلق ہے۔
(10) بہت سارے موتیوں کی دلالت خادموں، میراث کے متوقع شخص کے لئے کثیر میراث ملنے، عالم کے لئے علم نصیب ہونے، حکمران کے لئے مزید حکمرانی ملنے، تاجر کے لئے تجارت میں اضافے اور صنعت کار کے لئے اس کی صنعت پر ہوتی ہے۔
(11) خواب میں لکڑی سے موتیوں میں سوراخ کرنا اپنے کسی محرم سے نکاح کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(12) اور کبھی موتی نگلنا گواہی چھپانے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(13) موتی کو چبانا لوگوں کی غیبت کرنے اور چبا کر نگلنا غیبت کرنے کے ساتھ سازش بھی کرنے کی دلیل ہے۔
(14) کنویں یا نہر میں موتی پھینکنا لوگوں کے ساتھ نیکی کا معاملہ کرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(15) موتی کے اوپر کے حصے کو چھید کر کے موتی کو پھینک کر چھلکے کو اپنے پاس رکھنا صاحبِ خواب کے کفن چور ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(16) خواب میں کسی خزانے کو چابی سے کھول کر اس سے موتی نکالنا کسی عالم سے مسئلہ دریافت کرنے کی دلیل ہے۔
(17) خواب میں موتی گننا محنت ومشقت میں مبتلاء ہونے کی خبر دیتا ہے۔
(18) کبھی موتیوں کی رؤیت بے حد خوش ہونے اور ریاست ملنے پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(19) اور موتی کو نگل کر دوبارہ اگلنا قرآن کے کچھ حصے یاد کرنے کے بعد بھول جانے پر دلالت کرتا ہے، کبھی موتیوں کی دلالت اموال اور باندیوں پرہوتی ہے اور کبھی اچھی باتوں پر ہوتی ہے۔
(20) موتیوں کے ہار کی دلالت عقدِ نکاح یا مالی معاہد ے یا ختمِ قرآن پر ہوتی ہے۔
(21) اگر موتیوں کو حمام میں پھینکے تو دلیل ہے وہ وسطِ راہ میں قرآن پڑ ھے گا۔
(22) موتی کو نگل کر منہ کو بند کرے تو وہ قرآن یاد کرے گا مگر کسی کو اس کی تعلیم نہیں دے گا۔
(23) موتیوں کے بڑے بوجھ اٹھانا غم میں مبتلاء ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(24) کبھی موتی نگلنا علم وحکمت حاصل کر کے اس کی حفاظت کرنے کی دلیل ہے۔
(25) موتیوں کو گندے مقامات میں یا راستے میں یا ایسی جگہ میں پھینکنا جہاں پھینکنا عام طور پر اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے نا اہلوں کو علم سکھانے اور علم کی تعظیم نہ کرنے کی علامت ہے۔
(26) بڑے موتی چھوٹے موتیوں کے مقابلے میں تعبیری لحاظ سے بہتر ہیں۔
(27) اور کبھی بڑے موتے قرآن کریم کی طویل سورتوں پر بھی دلالت کرتے ہیں۔
(28) غیر سوراخ دار موتی باکرہ باندیوں پر دلالت کرتے ہیں اور سوراخ دار بلا مشقت ملنے والے رزق کی علامت ہے۔
(29) کبھی موتیوں کی دلالت آنکھوں سے بہنے والے آنسووں پر بھی ہوتی ہے اس لئے کہ آنسوؤں کو موتیوں کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں۔
(1) خواب میں اس کو اُٹھا نا مذکر اولاد کی دلیل ہے۔
(2) خواب میں بیوی کی طرف سے چمک دار خوبصورت موتی ملنا خوب صورت بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے۔
(3) غیر چمکدار موتی ملنا بیٹی کے تولد کی طرف اشارہ ہے۔
(4) اسی طرح خواب میں بیوی کی طرف سے موتی ملنا اور اس کو صندوق یا کسی کپڑے میں لپیٹ کر چھپانا بھی بیٹی کی پیدائش کی علامت ہے۔
(5) خواب میں عورت کو موتی ملنے کی اچھی تعبیر ہے چنانچہ غیر شادی شدہ عورت کے لئے شادی کی بشارت ہے اور شادی شدہ بے اولاد کے لئے اولاد کی خوشخبری ہے۔
(6) شادی شدہ صاحبِ اولا د عورت کے لئے خواب میں موتی ملنا مالداری اور غنی ہونے کی دلیل ہے، خواب میں شیشے کے بدلے جواہر خریدنا یا صدف کے بدلے موتی خریدنا آخرت پر دنیا کو یا نیکی پر معصیت کو ترجیح دینے کی علامت ہے یا مرتد ہونے کی علامت ہے اور کبھی اس کے برعکس بھی تعبیر ہوتی ہے، اسی طرح موتی کی تعبیر مندرجہ ذیل چیزوں پر بھی ہو سکتی ہے قرآن، علم، اچھی باتیں، غلام اور باندیاں، اولاد، مال وغیرہ، چنانچہ خواب میں موتی کے اندر سوراخ کرنا قرآن کریم کی صحیح تفسیر کرنے کی علامت ہے۔