خواب میں  نانبائی یا روٹی بنانے والے کو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me naanbaaii bread maker dekhne ki tabeer

(1) خواب میں اسے دیکھنا خوف سے مامون ہونے اور خوشحال زندگی پر دلالت کرتا ہے۔

(2) کبھی خباز کو خواب میں دیکھنا ولد اور محبت کی علامت ہوتا ہے۔

(3) کبھی اس کی دلالت نرم خو، عادل اور مہربان بادشاہ پر ہوتی ہے۔

(4) میدے کی روٹی بیچنے والے کی دلالت ایسے خوشحال شخص پر ہوتی ہے جو لوگوں کی قابلِ عزت رزق کی طرف رہنمائی کرتا ہے اگر اس روٹی کے بدلے رقم بھی وصول کرلے تو کسی ضرورت کے متعلق بات کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(5) خواب دیکھا کہ وہ روٹی بیچ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عظیم مال پائے گا اور خوشحال زندگی گزارے گا۔

(6) خواب دیکھا کہ وہ کسی نانبائی سے قیمت کے متعین کیے بغیر روٹی خریدی تو نانبائی کی دلالت اچھے اور برے اعمال کرنے والے بادشاہ پر ہوتی ہے چنانچہ ایسے کام کے سلسلے میں ان سے التجاء کرنا جو نقصان دہ نہ ہو تو ایسے امور کی طرف رہنمائی کرنے کی دلیل ہے جو حلال ہوں چنانچہ اس کے ہاتھ سے روٹی حاصل کرنا عیش ملنے اور غم کے دور ہونے کی دلیل ہے، خواب میں دیکھا جانے والا نانبائی اگر ان لوگوں میں سے ہے جو سلطان کی طرف منسوب ہیں تو دلیل ہے کہ وہ لوگوں کو زیادہ نفع پہنچانے والا ہے، لیکن اس کے بعض معاملات میں خبث ہوگا، غیر نانبائی کا خواب میں خود کو نانبائی ہونے کی حالت میں تمام لوگوں کو دراہم کے بدلے روٹی فروخت کرتے ہوئے دیکھنا اس کے قواد ہونے کی علامت ہے۔

(7) کبھی روٹی پکانے والے کی دلالت ایسے شخص پر بھی ہوتی ہے جو بہت کلام کرنے والا اور رزق کے معاملے میں شور کرنے والا ہو۔

(8) اسی طرح آگ میں پکی ہوئی چیز کلام اور خصومت پر دلالت کرتی ہے۔