khwab me sharab khana pub dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں مے خانہ دیکھنا نشاط، کمزوری کے خاتمہ، تنگی اور غموں سے چھٹکارے کی دلیل ہے، کبھی اس سے مراد زانیہ عورت بھی ہوتی ہے، نیز کبھی مے خانہ غموں اور سختی پر بھی دلالت کرتا ہے، کیونکہ شراب خور پر حد واجب ہوتی ہے۔
(۲) اگر پھانسی لگا ہوا آدمی خواب میں شراب کو دیکھے تو پھانسی کی دلیل ہے یا دلیل ہے بادشاہ کا خادم بن کر اسے شراب پلایا کرے گا۔
(۳) اگر بیمار ہے تو اس کی موت قریب ہونے کی دلیل ہے اور پرہیز گار کے لئے یہ خواب فتنے میں پڑنے اور ہدایت یافتہ کے لئے مرتد ہونے کی دلیل ہے۔ (العیاذ باللہ)