خواب میں لوہا دیکھنے کی تعبیر

khwab me loha iron dekhne ki tabeer

خواب میں لوہا دیکھنا

(1) اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لوہا ہے تو اسے مال وقوت حاصل ہوگا۔

(2) اگر لوہا پیچھے کی جانب سے ہاتھ میں لیا ہے تو اسے ضعف کے بعد قوت حاصل ہو گی۔

(3) اگر کوئی دیکھے کہ خواب میں لوہا کھاتا ہے تو اسے ہر جگہ فتح وکامرانی حاصل ہوگی۔

(4) اگر دیکھے کہ روئی کے ساتھ لوہا کھاتا ہے تو وہ دھوکہ باز ہے اوراس کی معیشت کو خسارہ ہوگا۔

(5) اگر دیکھے کہ لوہے کو دانتوں سے چبا رہا ہے تو اس کی قوم کو شان وشوکت کے بعد نقصان پہنچے گا۔

(6) اگر کوئی دیکھے کہ اسے لو ہے یا سیسے یا سونے کا ڈھیر ملا ہے تو اس کی دنیاوی بھلائی اور جس کام کے پیچھے لگا ہوا ہے اس میں قوت کی طرف اشارہ ہے۔

(7) اگر کوئی دیکھے کہ اس کے لئے لو ہا نرم ہو گیا ہے تو دلیل ہے اسے بادشاہت اور وسیع رزق حاصل ہوگا۔

(8) اگر کوئی دیکھے کہ اس نے لوہے یا تابنے کو پگھلا کر ایک سانچہ بنایا ہے تو یہ ناممکن کام کے ہو جانے پر دلیل ہے، اگر دیکھے کہ لوہا پگھلا رہا ہے تو دلیل ہے لوگ اس کی غیبت کریں گے اور اسے برا بھلا کہیں گے۔

(1) اگر دیکھے کہ لوہے سے کوئی چیز بناتا ہے تو یہ اسے نفع اور قوت حاصل ہونے کی طرف اشارہ ہے، کلہاڑا کلہاڑی وغیرہ انسان کے خادم اور نوکر پر دلالت کرتے ہیں۔

(11) چنانچہ اگر ان میں کوئی نقص یا خوبی دیکھے تو اس کے خادموں میں نقص یا خوبی پر دلیل ہے۔

(12) اگر کوئی شخص خواب میں سونے کا مالک ہوا تو اسے مشقت کے بعد رزق حاصل ہوگا۔

خواب میں لوہے کا بڑا ٹکڑا دیکھنا

خواب میں لوہے کا بڑا ٹکڑا دیکھنا صبر اور کاموں میں ثابت قدمی پر دلالت کرتا ہے اور برائی اور جھگڑوں پر بھی دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ ان چیزوں پر دلالت کرتا ہے کہ جن کو روندا جاتا ہے اور ان کے ذریعہ مقصد پر پہنچا جاتا ہے جیسے پل، سواری اور گاہی ہوئی چیز۔