خواب میں فرشتے دیکھنے کی تعبیر
خواب میں عرش اٹھانے والے فرشتے دیکھنے کی تعبیر
(1) خواب میں ان کا دیدار باعثِ عزت وقوت اور سبب اشفاق والفت ہے۔
(2) ان کی رؤیت عقیدے کی سلامتی اور بادشاہ کے خواص کی قربت کی دلیل ہے۔
خواب میں کراماً کاتبین دیکھنے کی تعبیر
ان کی تعبیر بڑے بڑے امانتدار علماءِ کرام سے کی جاتی ہے۔
متقی وپرہیز گار شخص کا خواب میں کراماً کاتبین کو دیکھنا دنیا وآخرت میں خوشی کی بشارت اور جنت کے یقینی ہونے پر دلالت کرتا ہے اور غیر متقی شخص کے ان فرشتوں کو دیکھنے کی تعبیر اس کے لیے اچھی نہیں ہے، بلکہ اللہ تعالی کے اس فرمان ﴿وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ كِرَامًا كَاتِبِينَ يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ﴾ الانفطار
(ترجمہ: اور تم پر نگہبان مقرر ہیں عزت والے، عمل لکھنے والے) کی بنا پر انہیں ڈرنا چاہیے۔