خواب میں قبرستان دیکھنے کی تعبیر
Khwab me qabrustan graveyard dekhne ki tabeer
(1) خواب میں قبرستان دیکھنا خائف کے لیے امن اور مامون کے لیے خوف کی علامت ہے۔
(2) کبھی قبرستان کی رؤیت خوف، امید، گمراہی کے بعد ہدایت کی طرف رجوع پر دلالت کرتی ہے۔
(3) کافروں اور مشرکین کے قبرستان کو دیکھنا غم اور تکلیف ہے اور دین کے بارے شک میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔
(4) اور کبھی اس کی تعبیر مقاماتِ بدعات، متوحش قسم کے قید خانہ کی علامت ہے۔
(5) کبھی قبرستان آخرت پر دلالت کرتا ہے اس لیے کہ آخرت تک پہنچنا قبر کی سواری پر سوار ہوئے بغیر نہیں ہو سکتا۔ وہی اجسام کا قید خانہ بھی ہے۔
(6) کبھی اس کی دلالت سرائے، حج، عبادت، دنیا سے یک طرف ہونے، رونے اور نصائح وغیرہ پر بھی ہوتی ہے۔
(7) کبھی رؤیتِ قبرستان سے صاحبِ خواب کے مرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اس لیے کہ مرنے کے بعد یہی اس کا گھر ہے۔
(8) کبھی قبرستان کی دلالت کفار کے گھروں اور اہلِ بدعت اور اہلِ ذمہ کے محلہ پر ہوتی ہے اس لیے ان مکانات محلات کے رہنے والے کفر کی وجہ سے مر رہے ہیں اور خواب میں مرنا فساد فی الدین کی علامت ہے۔
(9) کبھی قبرستان کی تعبیر اعمال مہلکہ کے سبب کمزور ہونے والوں کے مکانات سے ہوتی ہے کبھی اس کی دلالت اہلِ فساد زنا کاروں کے مکانات، شراب خانے جہاں لوگ مُردوں کی طرح نشے میں مست ہو کر پڑے رہتے ہیں، اور ایسے غافل لوگوں پر بھی ہوتی ہے جو نہ نماز پڑھتے ہیں اور نہ اللہ کو یاد کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے اعمال قبولیت کے لیے آسمان کی طرف اٹھائے جاتے ہیں۔
(1) مریض کا خواب میں قبرستان میں داخل ہونا اسی مرض کی وجہ سے مرجانے کی علامت ہے خاص کر اگر دیکھے کہ قبرستان میں مکان بنا ہے اور اس میں داخل ہوا ہے تو یہ صرف مرنے کی ہی علامت ہے اور غیر مریض کے قبرستان میں داخل ہونے کی تعبیر داخل ہوتے وقت کی کیفیت پر مبنی ہے چنانچہ اگر داخل ہوتے وقت خوف زدہ اور رو کر داخل ہوا یا قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے داخل ہوا یا قبلہ رو ہو کر نماز پڑھتے ہوئے داخل ہوا تو دلیل ہے کہ وہ اہلِ خیر اور حلقہ ذکر میں داخل ہونے والا ہے اور دلیل ہے کہ اس کو حج نصیب ہو گا۔ اور جو کچھ اس میں دیکھا اور سنا اس سے ان کو نفع ملے گا اور اگر قبرستان میں داخل ہوتے وقت صاحبِ خواب کی کیفیت کشفِ ستر یا ہنسنے یا قبروں پر پیشاب کرنے کی ہو یا مردوں کے ساتھ چلنے کی ہو تو اہلِ شر اصحابِ فسق وفجور اور مفسدین کے ہاں داخل ہونے اور ان کے اعمال کو اختیار کرنے کی علامت ہے۔
(11) خواب دیکھا کہ اذان دیتے ہوئے یا نصیحت نہ سننے والوں کو نصیحت کرتے ہوئے یا اسے نہ ماننے والوں کو امر بالمعروف کرتے ہوئے قبرستان میں داخل ہوا اور حق کو قائم کیا تو دلیل ہے کہ جاہل اور غافل قوم میں اور کافروں میں سچ کہے گا۔
(12) معروف قبرستان کی تعبیر امرِ حق ہے۔
(13) کسی نے کسی جانے پہچانے قبرستان میں اپنے نفس کو جھنجھوڑنے کی غرض سے داخل ہو کر حکمت، انابت اور نیکی کی باتیں کیں تو دلیل ہے کہ وہ کسی امرِ حق میں داخل ہو گا جو مقر ر کیا گیا۔ (14) اگر نفس کو زجر کرنے کی غرض سے داخل نہیں ہوا بلکہ کسی اور غرض سے داخل ہوا تو اس امر کے معاملے میں غفلت سے کام لے گا۔ خواب میں کسی مقبرہ میں داخل ہونا اور مردوں کی ہڈیوں کو روندنا ہلاکت کی دلیل ہے۔
(1) خواب میں قبرستان دیکھنا خائف کے لئے امن کی اور مامون کے لئے خوف کی دلیل ہے، قبرستان خوف وامید اور گمراہی کے بعد ہدایت کی طرف رجوع کرنے کی علامت ہے۔
(2) مشرکین کا قبرستان دیکھنا فکر وتکلیف خوف اور دین میں شک کی دلیل ہے اور قبرستان وحشت ناک قید خانہ اور آخرت کی دلیل ہے، قبرستان عبادت وزہد اور فقراء کے مسکن اور دنیا سے یکسوئی اور آہ وپکار اور مواعظ پر دلالت کرتا ہے، قبرستان موت کی بھی دلیل ہے کیونکہ قبرستان مردوں کا گھر ہے، قبرستان شراب خانے پر دلالت کرتا ہے جس میں نشائی مردوں کی طرح ہوئے ہوتے ہیں، نیز ان غافلوں کی دلیل ہے جو نہ نماز پڑھتے ہیں اور نہ اللہ تعالی کا ذکر کرتے ہیں، قبرستان قید خانہ کی بھی دلیل ہے اس لئے کہ میت اپنی قبر میں قید ہوتی ہے۔
(3) اگر کوئی بیمار شخص خواب میں قبرستان میں داخل ہو تو دلیل ہے وہ اسی بیماری میں مرے گا۔
(4) اگر قبرستان میں داخل ہونے کے وقت عاجزی اختیار کئے ہوئے تھا یا کتاب اللہ کی تلاوت کرتا ہوا داخل ہوا یا قبلہ رو ہو کر نماز پڑھ رہا تھا تو وہ نیک لوگوں میں شمار ہو گا۔
(5) اگر داخل ہونے کے وقت ہنس رہا تھا یا قبروں پر پیشاب کر رہا تھا یا مردوں کے ساتھ چل رہا ہے تو دلیل ہے وہ برے لوگوں میں شمار ہو گا۔
(5) اگر قبرستان میں اذان دے کر داخل ہوا ہے تو تعبیر ہے اس شخص کو نصیحت اور وعظ کرے گا جو نصیحت قبول نہیں کرتا اور نیکی کا حکم دے گا، مشہور قبرستان کی تعبیر امرِ حق ہے۔
(7) خواب میں قبرستان وعظ ونصیحت آہ وبکاء، خشوع وعاجزی اور دنیا سے بے رغبتی کی دلیل ہے، قبرستان علماء، زاہدین، امراء اور لشکروں کے قائدین کی دلیل ہے، مسلمانوں کے قبرستان ان کے خیموں اور ذمیوں کی قبریں بدعت وغفلت، شر وزنا، فسق وفجور اور کفر وخوف ہیں اور زمانہ جاہلیت کی قبریں دیکھنا کسب ومعاش، قائد کی گرفتاری اور راز کے منکشف ہونے کی دلیل ہیں۔