خواب میں مینڈھا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me maindha ram animal dekhna

(١) خواب میں مینڈھا شریف اور قوی مرد کی دلیل ہے، اگر کسی نے خواب میں مینڈھے کے سینگوں کو پکڑا تو کسی شریف آدمی کے معاملہ میں حمایت کرے گا۔

(۲) اگر کسی نے اس کے بالوں کو پکڑا تو شریف آدمی کے واسطے سے مالدار ہو گا۔

(۳) اگر کسی نے خواب میں مینڈھے کی دم پکڑی تو وہ کسی شریف آدمی کے تمام مال ودولت کا مالک ہو گا اور اس کے مرنے کے بعد اس کے مال کا وارث بنے گا یا اس کی بیٹی سے شادی کرے گا۔

(۴) اگر صاحبِ خواب نے اس کے پیٹ سے کیچوے لئے تو اس کو خزانہ ملے گا۔

(۵) خواب میں مینڈھے کو کھانے کے سوا کسی اور غرض سے ذبح کرنا کسی بڑے شریف آدمی کو قتل کرنے یا دشمن کو قتل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۶) اگر یہ خواب لڑائی کے دوران دیکھے تو اسے لڑائی میں کامیابی ہو گی۔

(۷) اگر کسی نے خواب میں قصاب سے مینڈھا خریدا تو دلیل ہے کہ ایک شریر آدمی محتاج ہو کر اس کے پاس آئے گا اور اپنے کسی کام کے بارے میں اس سے گفتگو کرے گااور صاحبِ خواب اس کو ہلاکت سے بچائے گا، اگر بیمار نے یہ خواب دیکھا تو وہ قریب الموت بیماری سے دوا کے ذریعے نجات پائے گا۔

(۹) جو دیکھے کہ اس نے اپنے سر پر مینڈھا اٹھایا ہوا ہے تو وہ کسی سخت قسم کے آدمی کی ذمہ داری اپنے سر لے گا۔

(۱۰) اگر دیکھے کہ وہ مینڈھے پر سوار ہے اور مینڈھے کو اپنی مرضی کے مطابق چلا رہا ہے اور وہ اس کی تابعداری کرتا ہے تو وہ کسی مضبوط قسم کے آدمی پر غالب آئے گا اور اس کو اپنی مرضی کے مطابق چلائے گا، اگر مینڈھا اس کا مطیع نہیں ہوا اور اس کو چلانا دشوار ہوا تو اس آدمی کو وہ اپنی مرضی کے موافق نہیں چلا سکے گا، اگر مینڈھے کو اپنے اوپر سوار دیکھے تو سخت قسم کا آدمی کوئی نا پسندیدہ کام اس کے ذمے لگا دے گا۔

(١١) اگر کسی نے مینڈھے کے دونوں سینگ یا ایک توڑ دیے تو وہ کسی بڑے آدمی کو زیر کرے گا جو اس کے مال ومنفعت اور قوت کو ختم کر دے گا۔

(۱۲) خواب میں مینڈھے سے لڑنا بیداری میں سخت مضبوط آدمی سے لڑنے کی دلیل ہے اور جو بھی اس میں سے غالب آئے گا بیداری میں وہی غالب ہو گا۔

(۱۳) مینڈھا سخت مضبوط بڑے آدمی کے مرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۴) خواب دیکھا کہ مینڈھا ذبح کر کے اس کا گوشت تقسیم کیا گیا تو اس علاقہ میں کوئی بڑا آدمی مرے گا اور اس کی میراث تقسیم ہو گی۔

(۱۵) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے قربانی یا ویسے کھانے کی غرض سے مینڈھا ذبح کیا اگر وہ غلام ہے تو آزاد ہو گا، اگر قیدی ہے تو قید سے خلاصی ہو گی اور خوف زدہ ہے تو مامون ہو گا، اگر وہ مقروض ہے تو قرض سے چھٹکارا پائے گا اور اگر حج نہیں کیا ہے حج کرے گا اور اگر مریض ہے تو تندرست ہو گا۔

(١۶) مینڈھا ذبح کر کے اس کی کھال اتارنا دشمن کے مال حاصل کرنے اور اس کے گوشت سے کھانا دشمن کے مال سے کھانے کی دلیل ہے۔

(۱۷) اگر کوئی اپنے گھر میں کھال اترا ہوا مینڈھا دیکھے تو یہ اپنے کسی رشتے دار کے مرنے کی دلیل ہے، چنانچہ اگر گوشت مینڈھے کی ران ہے تو اس کا قریبی رشتہ دار مرے گا۔

(۱۸) اگر دیکھے کہ وہ مینڈھے کا گوشت بھون رہا ہے تو وہ مریض ہو گا یا بادشاہ کی طرف سے عذاب میں مبتلا ہو گا یا قید کر دیا جائے گا اور کبھی مینڈھے کی دلالت حکومت وطاقت پر ہوتی ہے، چنانچہ خواب میں مینڈھا ملنا ایک سال کی ولایت ملنے کی دلیل ہے اور زیادہ ملنا زیادہ سالوں کی ولایت ملنے کی علامت ہے۔

(۱۹) اگر کسی خاص کام میں مصروف ہونے کی حالت میں مذکورہ خواب دیکھے تو جتنے مینڈھے ہیں اتنے سال کام کرے گا۔

(۲۰) کسی کے پاس بہت سارے مینڈھوں کے سروں کو لایا جانا دشمنوں کے سروں کو لائے جانے کی دلیل ہے۔

(۲۱) مینڈھے کا اون مال کی دلیل ہے، مینڈھے کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے، مؤذن، چرواہا، کمانڈر، فوج کا ہر اول دستہ وغیرہ اور لگام دیا ہوا مینڈھا معزول حکمران اور ذلیل یا خصی شخص پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۲) اگر دیکھے کہ مینڈھا اس پر چھلانگ رہا ہے تو دشمن کی طرف سے ناپسندیدہ امر در پیش ہو گا۔

(۲۳) مینڈھے کا سینگ سے مارنا تکلیف پہنچنے کی علامت ہے۔

(۲۴) بھیڑ کا مینڈھا بن جانا بیوی کو حمل نہ ٹھہرنے کی طرف اشارہ ہے، اگر شادی نہ ہو تو یہ قوت، عزت، طاقت اور دشمن کے مقابلے میں مدد کے حصول پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۵) کسی نے دیکھا کہ دو مینڈھے اس کی بیوی کی شرم گاہ کے اوپر ایک دوسرے کو سینگ سے مار رہے ہیں تو تعبیر ہے اس کی بیوی اپنی شرم گاہ کے بال قینچی سے کاٹتی ہے۔

(۲۶) کالے مینڈھوں کی تعبیر عرب اور سفید کی تعبیر اہلِ عجم ہیں۔


(1) مینڈھے کی تعبیر بد صورت اور کم عقل شخص ہے۔

(2) کبھی مینڈھا کالے رنگ کے جاہل غلام پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(3) کبھی تیس کی دلالت بڑے دیندار شخص بھی ہوتی ہے۔