Khwab men Naak Dekhne ki Tabeer
(۱) ناک کا خوبصورت ہونا اور فرحت بخش بو سونگنا راحت کی علامت ہے۔ اور کبھی ناک کی دلالت انسان کی زینت کے اسباب مثلا مال، والد، اولاد، بھائی، شوہر یا شریک کار وغیرہ پر ہوتی ہے، چنانچہ ناک کا خوصورت ہونا مذکورہ افراد کے حسنِ حال پر دلالت کرتا ہے اس کا سیاہ ہونا یا بدصورت ہو نا ذلت اور مقہور ہونے کی دلیل ہے ۔
(۲) اچھی خوشبو سونگنا مرتبہ کی بلندی اور خوش دلی کی علامت ہے۔
(۳) چہرہ یا بدن کے کسی دوسرے حصے میں بہت ساری ناک دیکھنا اتباع اولاد اور تجدید راحت کی بشارت ہے۔
(۴) کسی نے خواب دیکھا گویا اس کی ناک لو ہے یا سونے کی بن گئی تو پھر اس کے کسی جرم کی وجہ سے اس پر آفت نازل ہو گی اس لئے کہ مجرمین کی ناک کاٹی جاتی ہے اور اگر وہ تو بہ کرتے ہیں تو ان کو لو ہے یا سونے کی ناک لگادی جاتی ہے ۔
(۵) اگر تاجر اپنی ناک کو سونے یا چاندی کی دیکھے تو اس کی تجارت میں منافع کی کثرت ہوگی اور معرفت میں اضافہ ہوگا کبھی ناک کی دلالت کسی پیغام رساں کی زبانی خبر پہنچنے پر ہوتی ہے اور اس کی دلالت پوشید و خبر لانے والے جاسوس پر ہوتی ہے۔ کبھی ان سے ریزش آنے کی وجہ سے اس کی دلالت ذکر یا فرج پر ہوتی ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت کسی شریر انسان کے دروازے پر ہوتی ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت ایسی دھونکنی پر ہوتی ہے جس کے ساتھ اس کا رزق متعلق ہو۔
خواب میں اپنی دھونکنی کو خراب دیکھنا ناک پر آفت نازل ہونے کی علامت ہے اس طرح ناک میں کوئی حادثہ واقع ہونا پیشے کے منقطع ہونے کی دلیل ہے اس لئے کہ ناک سانس اندر آنے جانے میں مددگار ہے۔
(۶) اگر کوئی قاری، گانا گانے والا یا مؤذن خواب میں اپنی ناک کو معدوم یا سونگنے سے بند دیکھے تو اپنی صنعت سے راحت کے متعذر ہونے کی علامت ہے اور کبھی اس کی تعبیر تنگ دلی کے مرض میں مبتلا ہونے سے کی جاتی ہے کبھی ناک اور کان کی تعبیر مٹی کے ٹیلے بھی ہوتے ہیں کبھی اس کی دلالت مریض کے مرض سے خلاصی پر ہوتی ہے اور کبھی ناک کی دلالت بے وقوفی، تکبر، بُری شہرت پر ہوتی ہے۔ تکبر سے ناک چڑھانا یا ٹیڑھی کرنا بیداری میں اس کے احمق ہونے اور ذلیل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۷) خواب میں اپنی ناک میں کوڑی کی بیماری دیکھنا مرنے یا ایسی آفت نازل ہونے کی دلیل ہے جس میں شرمندگی ہو۔ حاملہ عورت کے لئے یہ خواب اس کے یا اس کے بچے کے مرنے کی علامت ہے ۔
(۸) خواب میں ناک سے خون آکر کپڑوں میں لگ جانا مال حرام ملنے کی دلیل ہے اگر وہ خون گاڑھا ہو تو بچہ ملنے کی دلیل ہے ۔
(۹) ناک میں سوراخ ہونا اس کے مرنے کی علامت ہے۔ اپنے چہرے میں دو ناک دیکھنا دو بیٹے نصیب ہونے یا اس کی گواہی دو آدمیوں کی گواہی کے برابر ہونے یا بیوی کے ساتھ اختلاف ہونے کی علامت ہے۔
(۱۰) خواب میں ناک کا کٹ جانا مریض کے لئے موت اور تندرست کے لئے حالالت کی تبدیلی اور مال کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت رشتہ دار پر ہوتی ہے۔ اور خوشبو سونگنا بچہ پیدا ہونے کی دلیل ہے منہ کے ذریعے اندر کچھ داخل ہونا غصہ پینے کی علامت ہے۔