خواب میں کڑا دیکھنا

Khwab me kara bracelet dekhna

خواب میں کڑے اور حلقہ دیکھنے  کی تعبیر دین ہے۔

(۱) جس نے کڑے کو مضبوطی کے ساتھ پکڑا تو اس نے دین کو مضبوطی سے تھامے رکھا کیونکہ باری تعالی کا فرمان ہے اور جو شخص ایمان لایا اللہ تعالی پر تحقیق اس نے ایسے مضبوط کڑے کو تھام لیا جس کے لئے ٹوٹنا نہیں ہے۔

(۲) جو شخص اپنے ہاتھ کڑے میں داخل کئے ہوئے کڑے کے ساتھ لٹک گیا تو وہ شخص اگر کافر ہے تو مسلمان ہو گا اور دین کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھے گا اور اس حال میں اگر بیدار ہوا کہ اس کے ہاتھ کڑے میں ہی تھے تو وہ شخص اسلام پر فوت ہو گا۔

(۳) کاج اور بٹن آدمی کی بیوی پر دال ہیں جس شخص نے دیکھا کہ وہ کاج میں بٹن لگا رہا ہے اگر کنوارہ ہے تو شادی کرے گا یا بکھرے ہوئے امور ومعاملات کو مجتمع کرے گا اور اس کی تفصیل زاء کی بحث میں گذر چکی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top