khwab mein naapna measure karna
خواب میں کوئی چیز ناپنا ہدایت، علم، زوجہ، رزق، غم، تنگدستی اور فاقہ پر دلالت کرتا ہے۔
خواب میں ناپنے والا دیکھنا
khwab mein naapne wala measurer dekhna
(١) خواب میں ناپنے والے کو دیکھنا بادشاہ دیکھنا ہے۔
(۲) اگر ناپ میں برابری کی تو وہ عادل ہے۔
(۳) اگر کمی کی تو ظالم ہے۔
(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ ناپ پورا پورا کر رہا ہے اور برتن خالی کرتا اور پھر نا پتا ہے تو دلیل ہے فیصلہ کرنے میں عدل کرے گا اور اپنی رعیت کے ساتھ انصاف کرے گا، ناپنے والا شخص حاکم ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۵) چنانچہ اگر کسی نے خواب میں کسی ناپنے والے کو دیکھا کہ وہ ناپنے میں انصاف نہیں کرتا ہے تو وہ بادشاہ ہے اور اس کی صلاحیت پر دلالت کرتا ہے۔
(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کو ناپنے والا دیا گیا یا وہ خود کیال بننے کی اہلیت رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عہدہ قضا پر فائز ہو گا اور اگر مذکورہ عہدوں کا اہل نہ ہو تو وہ اپنے معاملات میں خیر خواہ اور اپنے قول میں صادق اور حق کا متبع ہو گا۔