خواب میں تابوت دیکھنے کی تعبیر

Khwab me taboot coffin dekhne ki tabeer

(۱) کسی نے خواب میں اپنے آپ کو تابوت میں دیکھا تو یہ حکومت ملنے کی دلیل ہے۔

(۲) بعض علماءِ تعبیر کا کہنا ہے اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے دشمن سے خائف وعاجز ہو گا۔

(۳) بعض نے کہا یہ خواب شر میں مبتلا ہونے کے بعد نجات پانے کی علامت ہے۔

(۴) اگر کسی کا کوئی رشتہ دار غائب ہو اور وہ مذکورہ خواب دیکھے تو یہ اس کے واپس آنے کی علامت ہے، کسی نے دیکھا کہ وہ کسی تابوت کے اوپر ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی خصومت میں مبتلا ہے جس میں اس کو کامیابی حاصل ہوگی اور اس کا مقصد پورا ہو گا کسی نے دیکھا کہ اس کو کسی کی طرف سے تابوت ملا ہے تو دلیل ہے صاحبِ خواب کو علم، حکمت، سکون اور وقار عطا کیا جائے گا۔

(۵) کبھی تابوت دیکھنے کی تعبیر، غم، تکلیف سے کی جاتی ہے، کبھی یہ خواب محلِ سفر پر دلالت کرتا ہے۔

(۶) تابوت الطحان دیکھنا ایسے حکمران کی دلیل ہے جو حق وباطل کے درمیان فیصلہ کرے اور اس کی رؤیت دلیلِ ہدایت بھی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top