khwab me orat ki pregnancy dekhne ki tabeer
(۱) اس کی دلالت کسی کام میں مسلسل محنت کی بدولت بڑھنے والے زیادہ مال حاصل کرنے اور فخر وعزت اور اچھی شہرت پانے کی دلیل ہے۔
(۲) کسی مرد کا خواب میں اپنے آپ کو حاملہ دیکھنا ایسے پوشیدہ غم پر دلالت کرتا ہے جس کے زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ ظاہر ہونے کا خوف ہو۔
(۳) کبھی حمل کی دلالت صاحبِ خواب کے لیے خواہ مرد ہو یا عورت دنیا کی زیادتی پر ہوتی ہے۔
(۴) خواب میں کسی حاملہ عورت کو دیکھنا غم وتکلیف پر دلالت کرتا ہے، عالم کے لیے حمل دیکھنا زیادتِ علم کی دلیل ہے اور صنعت کار کے لیے غیر سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔
(۵) کبھی مرد کا حمل غم وتکلیف اور دشمنوں کے ساتھ مجاورت پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی یہی خواب جنونی عشق کی بھی علامت ہوتا ہے۔
(۶) کبھی اس خواب کی دلالت اس شخص پر بھی ہوتی ہے جو لڑکیوں اور لڑکوں کو ایک محل میں جمع کرتا ہے اور غیر فطری کام کرتا ہے یا اس کی تعبیر وہ شخص ہے جو اپنی حالت کو پوشیدہ رکھتا ہے مگر وہ ظاہر ہو جاتی ہے۔ یا صاحبِ خواب کے مرضِ استسقاء میں مبتلا ہونے کی علامت ہے اور کبھی اس خواب سے صاحبِ رؤیا کے گھر میں چور داخل ہونے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے، کبھی یہ خواب خود صاحبِ خواب کے چوری کرنے اور مالک سے چھپانے پر بھی دلالت کرتا ہے، کبھی مرد کا حمل والا ہونا رسی سے یا کچی کھجوریں کھا کر اپنے آپ کو ہلاک کرنے پر دلالت کرتا ہے، کبھی مرد کے حمل میں ہونے کی دلالت کسی اجنبی معزز آدمی کے اس کے جوار میں مدفون ہونے پر ہوتی ہے، کبھی یہی خواب صاحبِ حمل کے بہت زیادہ جھوٹ بولنے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی دلالت اپنے اعتقادِ فاسد کو چھپانے پر بھی ہوتی ہے اور باکرہ عورت کا حاملہ ہونا گھر والوں کو اس کی وجہ سے تکلیف پہنچنے پر دال ہے۔ کبھی اس کی دلالت محلے میں چور یا آگ لگنے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش آنے پر ہوتی ہے، کبھی اس کی دلالت غیر مناسب چیز تیار کرنے اور کبھی غیر کفو میں نکاح ہونے اور نکاح سے پہلے بکارت کے زائل ہونے پر ہوتی ہے۔
(۷) بانجھ عورت یا نرحیوان کو حاملہ ہوتے دیکھنا قحط سالی، خیر وبرکت کی کمی، چوروں اور خوارج کے جانب سے شرور وفتن کی کثرت کی علامت ہے۔
(۸) خواب میں مذکورہ افراد کا وضع حمل ڈراؤنے اور درندوں کی صورت میں ہونا ان کے غم وتکلیف کے دور ہونے اور جس جگہ پر وضع حمل ہو وہاں خوف وغم طاری ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۹) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کی بیوی حاملہ ہوئی ہے تو یہ دنیاوی خیر کی علامت ہے۔
(۱۰) بوڑھی عورت کا حمل اسلحہ ذخیرہ کرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۱) بعض نے کہا ہے بوڑھی کا حمل عمل میں سستی پر دلالت کرتا ہے اور بعض کی رائے کے مطابق یہ خواب قحط سالی کے بعد خوشحالی کی علامت ہے۔
(۱۲) غیر شادی شدہ مرد کے لیے یا بیوی اور غیر شادی شدہ عورت کے لیے خواب میں حاملہ ہونا صاحبِ شوہر ہونے کی طرف اشارہ ہے۔