khwab me kichwa tortoise dekhna
اس کو خواب میں دیکھنا ایسی عورت پر دلالت کرتا ہے جو خوشبو وغیرہ لگائے اور زینت اختیار کرے اور اپنے آپ کو مردوں پر پیش کرے۔
(۱) اور کہا گیا کہ کچھوے سے مراد قاضی القضاہ ہوتا ہے اس لئے کہ وہ سمندر کے حالات کو زیادہ جانتا ہے اور کہا گیا کہ اس سے مراد کوئی عالم آدمی ہے۔
(۲) اور اگر اس نے دیکھا کہ کسی شہر یا کسی گاؤں میں کچھوے کی عزت کی جا رہی ہے تو اس جگہ پر علماء کی عزت ہوتی ہے اور اگر اس نے کچھوے کو کوڑے کرکٹ کی جگہ پر دیکھا کہ اس کی حقارت کی گئی ہے تو اس جگہ پر کوئی عالم جاہلوں کے درمیان ضائع ہو رہا ہو گا اور بعض نے کہا ہے صاحبِ خواب عابد اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صحیفوں کو اور تمام انبیاء علیہم السلام کی کتابوں کو پڑھنے والا ہو گا۔
(۳) اور کچھوے کا گوشت کھانا مال اور ایسے علم پر دلالت کرتا ہے جو علومِ انبیاء میں شمار نہیں ہوتا اور وہاں سے حاصل کرے گا جہاں سے اسے علومِ انبیاء کے ملنے کا گمان بھی نہ ہو گا اور کہا گیا کہ جس نے کچھوے کا گوشت کھایا تو بھلائی، نیکی، نفع اور مال پائے گا۔
(۴) اور جس نے دیکھا کہ اس نے کچھوا پکڑا یا اس کا مالک ہوا یا اس کو اپنے گھر میں داخل کیا تو وہ کسی ماہر انسان سے ملے گا جو علومِ قدیمہ کا عالم ہو گا۔
(۵) اور اگر اس نے دیکھا کہ کچھوا اس کے راستے میں پڑا ہے تو وہاں علم پڑا ہوا ہو گا جس کا اہتمام نہیں کیا جا رہا ہو گا۔
(۶) اور اگر اس نے دیکھا گویا کہ وہ کسی برتن یا کسی کپڑے میں حفاظت کے ساتھ پڑا ہوا ہے تو وہاں عالم بلند مرتبہ اور معزز ہو گا اور کہا گیا کہ کچھوا خواب میں دھوکا، فریب، جاسوسی، چھپنے پر، بڑائی پر اور اسلحہ جمع کرنے پر دلالت کرتا ہے۔