خواب میں الٹی یا قے کرنا

Khwab mein ulti vomitting karna dekhna

(۱) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے روزہ کی حالت میں قے کی اور زبان سے اس کو چاٹا تو دلیل ہے قرض ادا کرنے کی، کبھی دلیل ہے کہ گنجائش کے باوجود قرض ادا نہ کر کے گناہگار ہو گا۔

(۲) اگر اس نے برتن میں قے کی تو گناہ اور فحاشی سے تو بہ کرے گا اور اس کی بیوی اس سے حرام مال حاصل کرے گی۔

(۳) اگر قے سہولت کے ساتھ آئی اور ذائقہ اچھا اور خوشبو دار تھا تو صاحبِ خواب دل جمعی کے ساتھ اپنی سرکشی سے تو بہ کرے گا۔

(۴) اگر قے مشکل کے ساتھ آئی اور ذائقہ بدبودار تھا تو وہ کسی مصیبت میں مبتلا ہو کر مجبوراً تو بہ کرے گا۔

(۵) اگرقے خون کی ہو تو وہ گناہ اور مالِ حرام سے تو بہ کرے گا۔

(۶) اگر شراب پی کر پھر قے کی تو وہ مالِ حرام حاصل کر کے اس کو واپس لوٹائے گا اور اس سے توبہ کرے گا۔

(۷) اگر وہ نشہ میں ہے اور قے کی تو وہ بہادر آدمی ہے اور اپنے اہل وعیال رکھتے ہوئے مال خرچ کرتا ہے۔

(۸) اگر دودھ پی کر شہد قے کرے تو وہ تو بہ کرے گا۔

(۹) اگر کسی نے خواب میں موتی نگل لیا اور شہد قے کی تو وہ قرآن پاک کی درست تفسیر بیاں کرے گا۔

(۱۰) اگر دودھ کی قے کی تو وہ اسلام سے پھرے گا۔

(۱۱) اگر کسی نے خون پیا اور قے دودہ یا شہد کیا تو دلیل ہے کہ گناہ اور ظلم سے تو بہ کرے گا، اس کے  پاس کسی آدمی کا مال ہے تو اسے لوٹائے گا۔

(۱۲) اگر کسی نے منہ بھر کر زرد رنگ کا کڑوا پانی ایک مرتبہ قے کیا تو دلیل ہے کہ گناہوں سے سزا کے ڈر سے رجوع کرے گا۔

(۱۳) اگر بلغم قے کیا تو وہ خود اپنی طرف سے تو بہ کرے گا۔

(۱۴) اگر کھا نا قے کرے تو کسی کو کوئی چیز ہبہ کرے گا۔

(۱۵) اگر اس نے قے کو نگل لیا تو کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لے گا۔

(۱۶) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ قے کھا رہا ہے تو اس کو مال حاصل ہو گا اور اس کا ذکرِ خیر ہو گا۔

(۱۷) اگر کسی نے جلدی جلدی بہت سی قے کی تو دلیل ہے کہ مر جائے گا یا ہلاکت کی طرف جائے گا۔

(۱۸) اگر کسی نے کھانا یا بلغم یا خون قے کی تو یہ خیر اور آسانی کی دلیل ہے۔

(۱۹) اگر کسی نے دیکھا اس نے بہت زیادہ قے کی ہے تو وہ فقیر کے لئے مال کی دلیل ہے اور صاحبِ خواب کے لئے بچے کی دلیل ہے یا اس کا کوئی رشتہ دار سفر سے واپس آئے گا۔

(۲۰) اگر قے کسی برتن میں کی تو اس کا بچہ زندہ رہے گا اور اچھی زندگی گزارے گا اور واپسی کے بعد مسافر ٹھہرے گا۔

(۲۱) اگر قے زمین پر بہہ پڑی تو والد اور اولاد دونوں جلدی مرجائیں گے۔

(۲۲) اگر کسی نے دیکھا کہ قے کے ساتھ اس کی انتڑیاں اور جگر وغیرہ نکل آئے ہیں تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کا لڑکا مر جائے گا، یہ خواب مریض کی موت پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۳) اگر کسی نے خواب میں سانپ قے کیا تو وہ اگر مریض ہے تو مر جائے گا، اگر تندرست ہے تو اپنے دشمن سے جدا ہو گا، بعض نے کہا کہ قے کرنا بے جا مال استعمال کرنے کی علامت ہے، قے کی تمام صورتیں فقیر کے لئے خیر اور بھلائی کی دلیل ہیں اور مالدار کے لئے اچھی نہیں سمجھی جاتیں، بلکہ ان کے اموال کے لئے نقصان دہ ہیں۔

(۲۴) اگر بادشاہ نے دیکھا کہ اس نے قے کی ہے تو وہ مظلوموں پر ٹیکس نہیں لگائے گا، اورقے مندرجہ ذیل امور پر دلالت کرتی ہے، امانت کو واپس کرنا، راز کو افشاء کرنا، پیٹ کے درد کا زوال، اگر صاحبِ خواب مریض ہے تو اس کی موت پر۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top