Khwab me naachne dance krne ki tabeer
(۱) خواب میں یہ مصیبت پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر کسی اور کے لیے ناچا تو دلیل ہے کہ اس کی مصیبت میں شریک ہو گا۔
(۳) اگر کوئی اپنے گھر میں تنہا ناچا تو دلیل ہے وہ خوش ہو گا اور سیراب ہو گا کیونکہ ناچنا خوشی اور خوشحالی پر ہوتا ہے۔
(۴) بیمار اگر ناچے تو دلیل ہے کہ اس کی پریشانی بڑھے گی۔
(۵) اگرکسی کو ناچنے کے لیے کھینچا گیا تو یہ تکلیف اور تہمت سے نجات کی دلیل ہے۔
(۶) بچہ کے لیے لیے ناچنا اچھا نہیں ہے اور اس سے اس کے گونگا ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ گونگا ہاتھوں سے اشارہ کرتا ہے اور بچہ بھی ناچتے ہوئے ہاتھوں سے اشارہ کرتا ہے۔
(۷) اگر قیدی نے دیکھا کہ وہ ناچ رہا ہے تو یہ علامت ہے وہ قید سے آزاد ہو گا۔
(۸) اونچی جگہ پر ناچنا خون کی علامت ہے۔
(۹) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے گھر میں ناچ رہا ہے اور اس کے ارد گرد گھر کے لوگ بیٹھے ہیں اُن میں کوئی اجنبی نہیں تو یہ سب لوگوں کے لیے اچھا خواب ہے۔
(۱۰) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی بیوی، بیٹی یا بعض قریبی رشتہ دار عورت ناچ رہی ہے تو یہ اچھی علامت ہے اور یہ خوشی اور بڑی عزت پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۱) بیمار کا ناچنا اس کی لمبی بیماری پر دلالت کرتا ہے خواہ مرد ہو یا عورت۔
(۱۲) اور عورت کا ناچنا کسی بڑے حادثہ اور بُرے کام پر دلالت کرتا ہے جو اس کو پیش آئے گا خواہ وہ مالدار ہو یا فقیر ہو، سمندر میں سفر کر نے والے کا کشتی میں سفر کرنا کسی تکلیف پر دلالت کرتا ہے جس میں وہ مبتلا ہو گا۔
(۱۳) فقیر کا ناچنا ایسی مالداری ہے جو ہمیشہ نہ ہو گی۔
(۱۴) غلام کا ناچنا اس بات کی علامت ہے کہ اس کو مارا پیٹا جاتا ہے۔
خواب میں ناچنے والے شخص کو دیکھنے کی تعبیر
Khwab me dekhne ki tabeer
اگر اپنے لیے ناچ رہا ہو تو خواب میں یہ مصیبت والا ہوتا ہے اور ناچنا ایسے کام کا ہونا ہے جس میں اس کا ساتھی مبتلا ہو، اگر کسی اور کے لیے ناچا تو جس کے لیے ناچا اس کی مصیبت میں ناچنے والا شریک ہو گا۔
(۱۵) اور رقص کر نے والی عورت ذلیل دنیا پر دلالت کرتی ہے اور تھکاوٹ کے بعد آرام پر۔
(۱۶) خواب میں بندری کو نچانے والا اہلِ شرک اور ان کی اولاد کا معلم ہوتا ہے۔