Khwab me uqab eagle dekhna
خواب میں عقاب قوی سلطنت اور سخت پکڑ، رعب ودبدبہ والے اور ایسے جھگڑالو آدمی کی دلیل ہے جس سے قریبی اور دور والے بھی خائف ہوں۔
(۱) اگر عقاب کو کسی گھر کی چھت پر یا صحن میں دیکھے تو وہ ملک الموت ہے۔
(۲) خواب میں عقاب کا حصول کسی قوت والے بادشاہ کا قرب ہے۔
(۳) اگر اس کی مخالفت کی جائے تو اس سے خوف لاحق رہے۔
(۴) عقاب کے پر بہادر بیٹے کی دلیل ہیں جو بادشاہ کا قرب حاصل کرے گا۔
(۵) اگر دیکھے کہ عقاب نے اسے چونچ سے مارا ہے تو اس پر شدید آفت نازل ہو گی اور اس کے محلہ داروں کو بھی مصیبت لاحق ہو گی۔
(۶) خواب میں عقاب کا گوشت کھانا لالچی آدمی کی علامت ہے۔
(۷) عقاب کی تعبیر گندی شہرت کا حاصل ایسا بادشاہ بھی ہے جس کے ہاتھوں بہت سے بادشاہ تباہ ہوتے ہوں، عقاب کو درخت پر بیٹھا دیکھنا برکت، خیریت اور نعمت کی دلیل ہے۔
(۸) اگر عقاب کو سیدھا اڑتا دیکھے تو تمام دشمنوں پر کامیابی اور تمام ضرورتوں کا پورا ہونا مراد ہے۔
(۹) عقاب کو کسی چٹان، درخت یا بلند جگہ پر بیٹھا دیکھنا اس آدمی کے لیے بہت اچھا ہے جو کسی کام کی ابتدا چاہتا ہو، لیکن مسافر اور کسی انجام سے ڈرنے والے کے لیے اچھا نہیں ہے۔
(۱۰) اگر دیکھے کہ عقاب اس کے سر پر گرا ہے تو اس کی موت کی دلیل ہے۔
(۱۱) عقاب پر سوار ہونا بلند بادشاہوں اور مالداروں کے لیے موت جبکہ غریبوں کے لیے خیر کی دلیل ہے کہ وہ مالدار بنیں گے اور انہیں کثیر منافع حاصل ہوں گے۔
(۱۲) اگر مسافر یہ خواب دیکھے تو سفر سے واپسی کی دلیل ہے۔
(۱۳) اگر دیکھے کہ عقاب اسے ڈرا رہا ہے تو کوئی بڑا آدمی اسے ڈرائے گا۔
(۱۴) اگر دیکھے کہ عقاب قریب آکر اسے کوئی چیز دے رہا ہے اور اس سے ایسی باتیں کر رہا ہے جو بخوبی سمجھ میں آ رہی ہیں تو خیر ومنفعت کی دلیل ہے۔
(۱۵) اگر دیکھے عورت نے عقاب جنا ہے تو اس کے ہاں ایسا بیٹا پیدا ہو گا جو سچا ہے اور اپنی قوم کا بڑا رئیس یا پھر بادشاہ بنے گا۔
(۱۶) اگر غلام مردہ عقاب دیکھے تو اس کے آقا کی وفات کی دلیل ہے۔
(۱۷) اگر دیکھے کہ عقاب نے اس کی آنتیں اپنی چونچ سے باہر نکال دیں تو اس کے ہاں مشہور اور قابلِ تعریف بیٹا پیدا ہو گا۔
(۱۸) چور اور دھوکہ باز اگر خواب میں عقاب دیکھیں تو ان کی پکڑ مراد ہے۔
(۱۹) اگر دیکھے کہ عقاب نے اسے اُٹھایا اور عرضاً اسے لے اُڑا تو اس کی شرافت یا لمبے سفر کرنے کی علامت ہے۔
(۲۰) خواب میں عقاب سے لڑنا بادشاہ یا بادشاہ کے مصاحبین سے لڑنا ہے۔
(۲۱) خواب میں عقاب کو دیکھنا جنگ میں لڑنے والے کے لئے نصرت اور دشمن پر کامیابی ہے اس لئے کہ حضور ﷺ کے جھنڈے پر عقاب بنا ہوا تھا۔
(۲۲) کبھی اس سے مراد مالِ کثیر یا لڑائی بھی ہوتی ہے۔