Khwab me thutkaarna
خواب میں تھتکارنے کی تعبیر رو کنا ہے۔
(۱) چنانچہ خواب میں اپنے شہر سے تھتکار دیا جانا قید ہونے کی دلیل ہے۔
(۲) خواب میں جنت سے تھتکارا جانا بیداری میں فقیر ومحتاج ہونے کی علامت ہے۔
(۳) کسی نے دیکھا کہ اس نے عالم کو تھتکارا ہے یا اس پر رعب ڈالا یا چیخا تو اس کو دھوکا باز دشمن بادشاہ کی طرف سے سخت امر پیش آنے کے بعد راستہ نکل آئے گا۔
(۴) دیندار اور صلاحیت والے لوگوں کو تھتکارنا اہلِ طاعت اور مقبول اور شریف لوگوں سے اعراض کرنے کی دلیل ہے، بعض دفعہ یہ تھتکار نا تھتکارنے والے کے انفرادی نقص کی دلیل ہوتا ہے۔