خواب میں ٹٹو یعنی چھوٹا گھوڑا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me tattu chota ghora mule dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں ٹٹو  دیکھنا انسان کی محنت وسعی کی علامت ہے اور بڑا ٹٹو  دنیاوی امور میں افضلیت کی دلیل ہے۔

(۲) بعض معبرین کی رائے یہ ہے کہ ٹٹو کی تعبیر عورت ہے۔ چنانچہ خواب میں کسی ٹٹو سے لڑتے دیکھنا صاحبِ خواب کے امساک پر عدم قدرت کی علامت ہے اور دلیل ہے کہ اس کی بیوی اس پر غالب ہے۔

(۳) اگر کسی نے دیکھا کہ ٹٹو اس سے ہم کلام ہے تو یہ علامت ہے کہ اس کو بیوی کی طرف سے مالِ عظیم ملے گا اور اس کا مرتبہ بلند ہوگا۔

(۴) کسی نے دیکھا کہ وہ ٹٹو  سے نکاح کر رہا ہے تو یہ اشارہ ہے کہ اس نے بیوی کو کوئی اچھی چیز دی ہے اور وہ اس کی تعریف نہیں کر رہی۔

(۵) بعض علماء معبرین کا کہنا ہے برذون کی تعبیر سفر بھی ہے۔

(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے ٹٹو  کی پیٹھ پر سوار ہو کر چل رہا ہے تو اشارہ ہے کہ صاحبِ خواب طویل سفر کرے گا اور اس کی بیوی کی طرف سے مالِ کثیر اس کو ملے گا۔

(۷) کسی نے دیکھا کہ اس کا برذون مٹی اور لید میں خود کو رگڑ رہا ہے اور اس سے لت پت ہو رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کی محنت بار آور ہوگی اور اس کا مال بڑھ جائے گا۔

(۹) کسی نے دیکھا کہ اس کا ٹٹو اس کو دانت سے کاٹ رہا ہے تو دلیل ہے اس کی بیوی اس کی امانت میں خیانت کر رہی ہے۔

(۱۰) بر ٹٹو  کا مر جانا بیوی کی موت کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۱) کسی کے ٹٹو کا دریا میں غرق ہونا اس کے مرجانے اور مصیبت میں مبتلا ہونے کی طرف مشیر ہے۔

(۱۲) کسی نے دیکھا کہ اس کا ٹٹو چوری ہو گیا تو علامت ہے کہ صاحبِ خواب اپنی بیوی کو طلاق دے گا۔

(۱۳) کسی نے دیکھا کہ اس کا برذون ضائع ہو گیا تو یہ دلیل ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ غلط کام کرے گا۔

(۱۴) کسی نے دیکھا کہ کتے نے اس کے برذون پر حملہ کیا تو یہ اشارہ ہے کہ اس کا مجوسی دشمن اس کی بیوی کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔

(۱۵) اگر حملہ آور بندر ہے تو دلیل ہے کہ یہودی دشمن یہ عمل کر رہا ہے۔

(۱۶) سرخ ٹٹوغم وحزن کی علامت ہے۔

(۱۷) ٹٹو  کا مالک بننا کسی عورت کا مالک بننے کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۸) کبھی یہ خواب غلام کے مالک بننے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۹) کبھی اس کی تعبیر عجمی شخص کی مخاصمت سے بھی کی جاتی ہے۔

(۲۰) تیز بھاگنے والے ٹٹو پر سوار ہونے والا مال، دولت اور منزلت پائے گا۔

(۲۱) اگر کوئی گھڑ سوار آدمی خواب میں ٹٹو پر سواری کر رہا ہے تو یہ اس کے مرتبہ کی کمی کی طرف اشارہ ہے اور بیوی کی جدائی اور باندی سے نکاح کی طرف اشارہ ہے۔

(۲۲) اگر گدھے پر سواری کا عادی محض خواب میں برذون پر سواری کرے تو یہ اس کے علوم، مرتبہ اور کثرت سے کسب اور بزرگی پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۳) کبھی یہی خواب باندی سے نکاح کے بعد آزاد عورت سے نکاح کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۲۴) ٹٹو  کی آواز بیوی کے فاجرہ ہونے کے طرف اشارہ ہے۔

(۲۵) مضبوط ٹٹو کی تعبیر طاقت سے اور کالے رنگ کے ٹٹو کی تعبیر مال ودولت سے کی جاتی ہے۔ (۲۶) چت کبرا ٹٹو  بادشاہ کے کارندے کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top