خواب میں عطاء کرنا

Khwab me Koi cheez ata karna

(۱) خواب میں عطاء کرنا جس کو دیا ہے اس کی حیثیت کے مطابق ہو اگر اس آدمی کو جو زیادہ کا مستحق ہے کم دیا گیا تو اللہ تعالی اور سنتِ رسول ﷺ سے اعراض ہے۔

(۲) اگر کسی نے خواب میں کچھ مانگا اسے کسی نے کچھ نہیں دیا بلکہ اس پر ناراضگی کا اظہار کیا تو دینی مخالفت اور فتنہ پرداز لوگوں کے راستہ پر چلنے کی دلیل ہے۔

(۳) اگر دیکھے کہ قرض خواہوں نے اسے اس کے مال سے عطاء کیا تو اگر مریض ہے تو اس کی موت اور مال کے فضول خرچی میں ضائع ہونے کا اشارہ ہے، اگر صاحبِ خواب تندرست ہو تو اسے پریشانی لاحق ہو گی، یہ خواب صرف فقراء کے لئے خیر اور منفعت کی دلیل ہے، خواب میں ہر وہ چیز جو انسان بادشاہ کے حکم سے اس کو حاصل کرے تو اس کی تعبیر ہے اس نفع کا حصول ہے جو انسان بادشاہ سے اس کام کے عوض حاصل کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top