Khwab me khaima tent dekhne ki tabeer
اس کی دلالت نفاق اور برے اعمال سے خود کو چھپانے پر ہوتی ہے۔
(۱) خواب میں خیمہ سفر، قبر، بیوی اور گھر پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) خیموں کی کثرت بادلوں کی کثرت پر بھی دلالت ہوتی ہے۔
(۳) اگر کوئی دیکھے کہ اس کے لئے خیمہ لگایا گیا ہے اگر وہ بادشاہ ہے تو اس کی بادشاہت میں اضافہ ہوگا۔
(۴) اگر فوجی ہے تو بادشاہت کا حصول ہے، اگر تاجر ہے تو خیر وشرافت اور حسین لونڈیوں کا حصول ہے۔
(۵) اگر خیمہ کے سامنے سفید خیمہ دیکھے تو اس سے ایسا شخص مراد ہے جو نیکیوں کا حکم دے اور برائیوں سے منع کرے اور گنا ہوں سے تو بہ کرتا رہے۔
(۶) جو شخص اپنے خیمے میں چاند دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے گھر کے کسی لڑکے یا لونڈی کے عشق میں گرفتار ہو گا۔
(۷) اگر پیادہ اپنا خیمہ دیکھے تو وہ گھڑ سوار یا قائد بن جائے گا۔
(۸) خیمہ اس شخص کی مملکت ہے جو اس میں داخل ہو یا اس کے لئے بنایا گیا ہو۔
(۹) اگر مملکت کا اہل نہ ہو تو بادشاہ کی جانب سے عزت اور شرافت حاصل ہوگی۔
(۱۰) سفید اور سبز خیمے جن کے بارہ میں خواب میں معلوم نہ ہو شہداء کی قبریں ہیں۔
(۱۱) جو اپنے خیمہ سے جدا ہونے کے لئے نکلا تو وہ اپنے عہدہ سے معزول ہوگا۔
(۱۲) جو شخص اپنے خیمہ کو لپیٹا ہوا دیکھے تو اس کی عمر اور سلطنت ختم ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۳) خواب میں قبر دیکھنا عورت کی دلیل ہے۔
خواب میں خیمے دیکھنے کی تعبیر
khwab me khaimah tent dekhna
(۱) خواب میں خیمے دیکھنا بادشاہ پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر انسان نے خیمے دیکھے تو وہ اپنی سلطنت کے مخالفین پر غالب آئے گا اور خیمہ دیکھنا بادشاہ اور مملکت اور لشکروں کی قیادت پر دلالت کرتا ہے، اس لئے کہ خیموں سے مراد بادشاہ ہوتے ہیں اور اسی طرح تمبو وغیرہ تاہم یہ اس سے کم درجہ کے ہیں اور قبر تمبوے نیچے ہوتا ہے اور چھنے کی جگہ کی تعبیر اس سے بھی درجہ میں کم ہے۔
(۳) جس نے دیکھا کہ بادشاہ ان چیزوں میں سے کسی ایک چیز میں سے نکلا تو یہ اس کے بعض سلطنت میں سے نکلنے پر دال ہے۔
(۴) اگر ان میں سے کسی چیز کو روند دیا گیا تو یہ اس کی بادشاہت کے خاتمہ کا اعلان ہے یا اس کی عمر مکمل ہونے کی دلیل ہے۔
(۵) نا معلوم خیمے یا تمبو اور قبے اگر ان کا رنگ سبز یا سفید ہو تو یہ برأت پر اور شہادت کے مرتبہ پر پہنچنے پر یا شہداء اور بزرگوں کی قبروں کی زیارت پر یا بیت المقدس کی زیارت پر دلالت کرتا ہے۔
خواب میں خیمہ بنانے والے یا خیمہ فروش کو دیکھنے کی تعبیر
Khwab me tent bnane wala dekhne ki tabeer
اس کی رؤیت نقل وحرکات اور اسفار پر ہوتی ہے، نیز اس کی دلالت مقابر پر اور کبھی غیر شادی شدہ کے لئے شادی پر بھی ہوتی ہے۔
خواب میں اون کا خیمہ دیکھنا
khwab me oon ka khema wool tent dekhna
(۱) اگر کسی نے خواب میں اپنے اوپر خیمہ لگایا تو اس کو بادشاہت ملے گی اور اس کا کام پختہ ہو گا۔
(۲) اگر کسی نے اپنے پاس خیمے دیکھے تو وہ شہداء کی قبروں کی زیارت کرے گا اور ان کے لیے دعا کرے گا، کبھی اس کی دلالت صاحبِ خواب کی شہادت کی موت مرنے پر ہوتی ہے۔
(۳) اگر کسی نے جنگل یا میدان یا باغ میں خیمہ وغیرہ دیکھا تو دلیل ہے وہ اسی جگہ شہید ہو گا، خیمہ کی تعبیر بادشاہ بھی ہے۔
(۴) اگر خواب میں خیمہ لپیٹ دیا جائے تو بادشاہ کی ہلاکت کی دلیل ہے اور اس کی عمر کی کمی کی علامت ہے۔
(۵) اگر کسی بادشاہ نے دیکھا کہ وہ خیمہ سے باہر نکلا تو اس کے بعض مملکت سے دست بردار ہونے کی دلیل ہے۔
(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بہت سے خیموں کا مالک ہو گیا یا ان میں سے کسی کے نیچے سایہ حاصل کیا تو ایسی نعمت ملنے کی دلیل ہے جس کا وہ شکر ادا نہیں کر سکتا ۔
(۷) بہت سے مجہول سبز یا سفید رنگ کے خیموں اور شامیانوں کو یا گنبدوں کو دیکھنا عبادت کے ذریعہ نیکی حاصل کرنے یا شہادت کی موت مرنے کی دلیل ہے، کبھی خیمہ بیت المقدس کی زیارت پر بھی دلالت کرتا ہے۔