خواب میں جنت دیکھنے کی تعبیر

Khwab me jannat paradise dekhne ki tabeer

(۱) کسی نے خواب میں جنت کو دیکھا لیکن اس کے اندر داخل نہ ہو سکا تو اس کا یہ خواب اس کے لیے نیک عمل کی بشارت ہے۔

(۲) بعض علماء نے کہا کہ جس شخص نے خواب میں جنت کو عیاناً اور ظاہراً دیکھا تو دلیل ہے جو چاہے گا وہ اسے ملے گا اور اس کا ہر غم دور ہو گا۔

(۳) کسی نے دیکھا کہ وہ جنت میں داخل ہونا چاہتا ہے مگر اس کو اندر جانے نہیں دیا جارہا ہے تو دلیل ہے کہ حج کے ارادے کے باوجود اس کو حج کرنے نہیں دیا جائے گا یا جہاد کرنا چاہے گا مگر اس سے روک دیا جائے گا یا اس کی تعبیر یہ ہے کہ گناہ سے تو بہ کرنا چاہے گا مگر توبہ نہیں کر سکے گا۔

(۴) کسی نے دیکھا کہ جنت کے دروازوں میں سے کوئی ایک دروازہ اس پر بند کر دیا گیا، تو یہ والدین میں سے کسی ایک کی موت کی علامت ہے۔

(۵) دیکھا کہ جنت کے دو دروازے بند کر دیے گئے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کے والدین دونوں انتقال کر جائیں گے۔

(۶) کسی نے دیکھا کہ جنت کے سارے دروازے اس کے لیے بند کر دیے گئے اور دوبارہ نہ کھولے گئے تو دلیل ہے کہ اس کے والدین اس سے ناراض ہیں۔

(۷) اگر دیکھا کہ جنت کے سارے دروازے کھلے ہیں اور جس دروازے سے چاہتا ہے اندر داخل ہو سکتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے والدین اس سے راضی ہیں ۔

(۸) اگر جنت میں داخل ہو گیا تو دلیل ہے دنیا وآخرت میں فرحت وسرور اور امن میں ہوگا۔

(۹) اگر دیکھا کہ اس کو کسی اور شخص نے جنت میں داخل کرا دیا تو یہ صاحبِ خواب کی موت کی دلیل ہے بعض علماءِ تعبیر نے کہا ہے کہ صاحبِ خواب اگر جنت میں داخل کرانے والے کو جانتا ہے تو دلیل ہے کہ اس داخل کرانے والے کے وعظ ونصیحت سے متاثر ہو کر اس کے ہاتھ پر گناہوں سے تو بہ کرے گا۔

(۱۰) کسی نے دیکھا جنت میں داخل ہو گیا تو دلیل ہے کہ بڑی مشقت کے بعد اپنی مراد کو پہنچے گا اس لیے کہ جنت اپنی خواہشوں کی قربانی میں چھپی ہوئی ہے بعض علماء معبرین کی رائے ہے کہ یہ صاحبِ خواب بڑی شریف قوموں کے ساتھ ہوگا اور لوگوں کے ساتھ حسنِ معاشرت کا معاملہ کرے گا اور اللہ تعالیٰ کے احکامات پر کار بند رہے گا۔

(۱۱) کسی نے دیکھا کہ اس کو جنت میں داخل کیا جارہا ہے اور وہ داخل نہیں ہوتا تو یہ صاحبِ خواب کے شرک کی دلیل ہے۔

(۱۲) کسی کو خواب میں کہا گیا تو جنت میں داخل ہوگا تو تعبیر ہے اس کو میراث ملے گی۔

(۱۳) کسی نے دیکھا کہ وہ جنت فردوس میں ہے تو دلیل ہے کہ وہ علم اور ہدایت پائے گا۔

(۱۴) خواب دیکھا کہ وہ ہنستے ہوئے جنت میں داخل ہو رہا ہے  تو دلیل ہے صاحبِ خواب کثرت سے اللہ کو یاد کرے گا۔

(۱۵) کسی نے دیکھا کہ وہ تلوار سونت کر جنت میں داخل ہو رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرے گا اور نعمت، تعریف اور ثواب حاصل کرے گا۔

(۱۶) کسی نے دیکھا کہ وہ جنت میں طوبی کے درخت کے نیچے بیٹھا ہوا ہے تو وہ دنیا اور آخرت کی بھلائیاں پائے گا۔

(۱۷) خواب دیکھا کہ وہ ریاض الجنہ میں ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کو اخلاص اور دین میں کمال نصیب ہو گا۔

(۱۸) اگر خواب میں جنت کے پھلوں سے خود کچھ کھاتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ بقدرِ ماکول علم کی دولت سے مالا مال ہو گا۔

(۱۹) اسی طرح جنت کے پانی، دودھ، شراب وغیرہ میں سے پینا، حکمت، علم اور غناء کی علامت ہے۔

(۲۰) کسی نے دیکھا کہ وہ جنت کے فراش پر تکیہ لگائے بیٹھا ہے تو صاحبِ خواب کی بیوی کی عفت اور پاکدامنی کی دلیل ہے۔

(۲۱) اگر خواب دیکھا کہ وہ جنت میں داخل  میں داخل ہے مگر یہ معلوم نہیں کب داخل ہوا تھا تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب جب تک زندہ رہے گا عزت پائے گا۔

(۲۲) کسی نے خواب دیکھا کہ میووں سے روکا جا رہا ہے تو یہ صاحبِ خواب کے دین میں فساد واقع ہونے کی دلیل ہے۔

(۲۳) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ جنت کے میووں میں سے کچھ میوے چن کر دوسرے کو کھلا رہا ہے تو دلیل ہے کہ جس کو کھلا رہا ہے اس کو علم نافع سکھائے گا اور خود اس علم کو استعمال نہیں کرے گا اور نہ ہی اس پر عمل کرے گا۔

(۲۴) کسی نے دیکھا کہ وہ جنت

(باغ) کو آگ میں ڈال رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے باغ کو فروخت کر کے اس کی قیمت کھائے گا۔

(۲۵) کسی نے دیکھا کہ وہ آبِ کوثر پی رہا ہے تو دلیل ہے وہ عزت پائے گا اور اسے اپنے دشمنوں پر غلبہ نصیب ہوگا۔

(۲۶) کسی نے دیکھا کہ وہ جنت کے بالا خانوں میں سے کسی بالا خانے میں ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب صاحبِ ریاست ہوگا یا کسی خوبصورت عورت سے نکاح کرے گا۔

(۲۷) کسی نے دیکھا کہ وہ جنت کی حوروں سے نکاح کر رہا  ہے اور جنت کے علماء اس کے آس پاس گھوم رہے ہیں تو علامت ہے کہ اس کو کوئی مملکت اور نعمت حاصل ہوگی۔

(۲۸) کسی نے جنت کے خازن رضوان کو دیکھا تو تعبیر ہے کہ سرور ونعمت پائے گا اور جب تک زندہ رہے گا پاک زندگی گزارے گا اور مصائب سے مامون ہوگا۔

(۲۹) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ جنت میں ہے اور فرشتے اس کے پاس آتے ہیں اور اس کو سلام کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ وہ ایسے عمل پر صبر کرے گا جو اس کو جنت میں لے جانے کا سبب بنے گا اور اس کا آخر خاتمہ اچھا ہوگا۔

(۳۰) کسی نے دیکھا کہ وہ جنت کے طلح ببول درخت کے سایہ میں بیٹھ گیا تو دلیل ہے کہ وہ اپنے مقصد کو پائے گا۔

(۳۱) خواب میں آبِ کوثر سے پینا علم وعمل، حسنِ یقین اور سنت نبوی ﷺ کی اتباع کی دلیل ہے۔

(۳۲) کافر کے لیے یہ خواب مسلمان ہونے کی علامت ہے اور گناہ گار کے لیے توبہ  کی اور بدعتی کے لیے بدعت سے اسلام کی طرف رجوع کرنے کی دلیل ہے یہ خواب زوجہ فاجرہ کے بعد زوجہ صالحہ سے نکاح کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے کبھی اس کی تعبیر حرام کمائی سے کسبِ حلال کی طرف رجوع کرنے سے بھی کی جاتی ہے۔

(۳۳) کبھی جنت میں داخلے کی تعبیر اللہ تعالیٰ کے ساتھ حسنِ معاملہ اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے حسنِ جزا سے کی جاتی ہے کبھی یہ خواب میراث پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی اس سے مصیبت سے نجات کی طرف اشارہ ہو گا۔

(۳۴) اگر مریض آدمی خواب میں جنت میں خود کو داخل ہوتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ تندرست ہو گا۔

(۳۵) کبھی دخولِ جنت رزقِ حلال، اہل وعیال کے ساتھ نیکی اور تقوی اختیار کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳۶) کبھی اس کی تعبیر ملک جنان، برکت اور رزق کی نشانی ہوتی ہے۔

(۳۷) کبھی اس کی دلالت غم ختم ہونے پر بھی ہوتی ہے۔

(۳۸) کسی نے دیکھا کہ تمام لوگ جنت میں داخل ہو گئے ہیں تو خوشحالی اور بادشاہ کی طرف سے عدل وانصاف اور پھلوں اور فصلوں میں نزولِ برکت کی دلیل ہے۔

(۳۹) کبھی دخولِ جنت درجہ شہادت پر فائز ہونے کی بھی علامت ہوتی ہے۔

(۴۰) کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے اسلحہ سمیت جنت میں داخل ہو رہا ہے تو یہ خواب شہید ہونے کی بشارت ہے۔

(۴۱) کتاب کے ساتھ جنت میں داخل ہونے کی تعبیر علم وعمل ہے۔

(۴۲) اور اموال یا مال مویشی کے ساتھ داخل ہونا ادئیگی زکوۃ کے سبب جنت میں داخل ہونے کی دلیل ہے۔

(۴۳) بیوی کے ساتھ جنت میں داخل ہو نا دنیا میں اس کے ساتھ حسنِ معاشرت سے زندگی گزار نے پر دلالت کرتا ہے۔

(۴۴) ذکر اللہ کرتے ہوئے جنت میں داخل ہونے کی تعبیر تحمید، تسبیح وتقدیس کے سبب جنت میں داخل ہونے کی بشارت ہے۔

(۴۵) بابِ ریان سے داخل ہونا روزہ رکھنے کی علامت ہے۔

(۴۶) خواب میں دخولِ جنت مندرجہ ذیل امور پر دلالت کرتا ہے مجلسِ ذکر، نفع بخش تجارت، حج ، جہاد، امر بالمعروف ونہی عن المنكر، علم، عملِ صالح، دشمن سے بچاؤ اور ڈھال۔

( ۴۷ ) جنت کے پانی کی نہر رزق کی دلیل ہے اور دودھ کی نہر فطری سلامتی کی دلیل ہے، شراب کی نہر اللہ کی محبت میں مست ہونے اور محارم اللہ سے نفرت کرنے کی علامت ہے، شہد کی نہر علم اور قرآن کی دلیل ہے، جنت کے درختوں کے پھل اعمالِ صالحہ کے نتائج اور ازواج، اولاد کی علامت ہیں۔

(۴۸) درختِ طوبی کے سائے میں بیٹھنے اور اس پر ٹیک لگانے کی تعبیر حسنِ عاقبت کی دلیل ہے۔

(۴۹) کبھی اس کی تعبیر انقطاعِ عبادت کے لیے شادی نہ کرنے اور اربابِ جاہ اور دوستوں کی طرف سے فائدہ ملنے سے کی جاتی ہے۔

(۵۰) سدرۃ المنتہی کو دیکھنا تمام مقاصدِ موعودہ کو حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵۱) جنت کے درختوں کی تعبیر علمائے عاملین اور ائمہ مجتہدین ہیں۔

(۵۲) جنت کی حوروں اور غلمان کے ساتھ مصاحبت کرنا بہت ساری اولا دونساء کو گم کرنے اور جنت میں ان کے بدلے ان سے اچھا بدل ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵۳) خواص کے لیے حور وغلمان دیکھنا وقوف مع العلائق کی دلیل ہے اور عاملین کے لیے یہ ان کے اعمال پر دال ہے یاد نیوی نعمتیں مثلاً مکان، خوش عیشی اور انواعِ لذات کے حصول کی دلیل ہے۔

(۵۴) جنت کے محلات میں داخل ہونا مندرجہ ذ یل پر دلالت کرتا ہے مناصبِ عالیہ پانا، لباسِ فاخرہ پہننا، شریف عورتوں سے نکاح کرنا، مالدار ہونا اور حسنِ عاقبت۔

(۵۵) خازنِ جنت رضون علیہ السلام کو دیکھنا بادشاہ کے خازن یا اسکے ایلچی کی میزبانی خیر کی خبر سننے، وعدوں کے پورے ہونے اور دعاؤں کی قبولیت کی علامت ہے۔

(۵۶) کسی نے دیکھا کہ اس کو جنت سے دھتکار دیا گیا تو دلیل ہے کہ وہ محتاج ہو گا بدلیلِ قصہ حضرت آدم علیہ السلام۔ (۵۷) کسی نے دیکھا کہ وہ جنت کا طواف کر رہا ہے تو وسعتِ رزق، علوِ شان کی اور خوف زدہ کے لیے خوف سے امن کی علامت ہے۔ کبھی دخولِ جنت غمزدہ کے لیے خوشی، غیر شادی شدہ کے لیے شادی کی علامت ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top