خواب میں گھٹنا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me ghutna knee dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں آدمی کی کاوش اور معیشت کے مطابق مطلب حاصل کرنے میں سخت محنت سے تعبیر ہوتا ہے، خواب دیکھا گھٹنے کی جلد سخت ہو گئی ہے تو یہ اس کی قوۃِ معیشت کی طرف اشارہ ہے۔

(۲) اور اگر دیکھا کہ اس کی جلد اتر گئی ہے تو دلیل ہے اس کو معیشت میں مشقت اٹھانی پڑے گی۔

(۳) اور اگر دیکھا کہ اس کی جلد موٹی ہے اور اس میں ورم اور میل کچیل ہے تو دلیل ہے کہ اس کی معیشت کی کاوش سے مال حاصل کرے گا اور وہ مال جو اس نے محنت ومشقت سے کمایا تھا وہ چلا جائے گا۔

(۴) اور دو گھٹنے بدن کی قوت اس کی حرکت اور اچھے کام کی طرف اشارہ ہے۔

(۵) اگر دونوں تندرست اور طاقتور ہوں تو یہ سفر یا کسی اور نقل وحرکت کی دلیل ہے اور ایسے اعمال پر بھی دلالت کرتا ہے جو وہ کرے گا اور بدن کی تندرستی پر بھی دلالت کرتے ہیں۔

(۶) اور اگر ان میں درد یا کوئی اور بیماری دیکھی تو یہ کاموں میں گھٹنوں کے بوجھل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۷) اگر بیمار ہے تو یہ اس کی موت ہے، مسافر کے لیے گھٹنا اس کی سواری جانور وغیرہ ہے لہذا اس میں جو پیش آئے گا تو اس کی نسبت اس طرح کی جائے گی جس طرح اوپر ذکر ہوا۔

(۸) اور دو گھٹنے بھائی چارہ اور شراکت سے بھی تعبیر کئے جاتے ہیں۔

(۹) اور کبھی ان سے مراد آقا اور پاؤں سے مراد ان کے خادم ہوتے ہیں۔

(۱۰) اور رکبہ سے رکوع وسجود کا مکمل ہونا بھی مراد ہوتا ہے، ایسے ہی انسان کا لینا دینا، حرکت وسکون، سفر وحضر پر بھی دلالت کرتا ہے، ایسے ہی مال کا جمع کرنا، اس کا خرچ کرنا، بھائی چارگی، الفت و محبت پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۱) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا گھٹنا بڑا ہو گیا ہے یا اس کی ہڈی سخت ہوگئی ہے یا اس کی حالت اچھی ہوگئی تو اگر وہ کسی تنگی میں ہے تو اشارہ ہے اللہ تعالیٰ وہ سختی دور کر دے گا اور کبھی اس سے مراد نماز پر مداومت اور اس کے آداب وشروط کو بجا لانا ہوتا ہے۔

(۱۲) اور اگر دیکھا کہ وہ جوڑ سے جدا ہو گیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے یا اس میں کوئی زخم پڑ گیا ہے یا بہنے والا خون تو یہ اس کی نقل وحرکت میں تعطل یا سکون میں اشتعال پایا جاتا ہے اور اگر سفر کا ارادہ رکھتا ہو گا تو اس سے بیٹھ جائے گا اور کبھی اس سے مراد مال سے زائد حاصل کرنے سے معذور ہونا ہوتا ہے اور اگر اس کے اور کسی اور کے درمیان محبت ہے تو دلیل ہے کہ وہ ختم ہو جائے گی اور کبھی اس سے مراد سواری اور جانور کی کمی اور تعطل بھی ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top