Khwab me dhone dene ki tabeer
(۱) خواب میں دھونی دینا لوگوں کے ساتھ حسنِ معاشرت کی دلیل ہے دھونی دینے کا آلہ ایسے ادیب غلام پر دلالت کرتا ہے جس سے اچھی شہرت حاصل ہوتی ہے۔
(۲) اور خوشبو کی تعبیر اچھی تعبیر سے بھی کی جاتی ہے۔
(۳) بعض علماءِ تعبیر کی رائے ہے کہ دھونی یا خوشبو مریض کے لئے دلیلِ موت ہے۔
(۳) خوشبو کی دھونی دینا پر خطر شہرت کی علامت ہے۔
(۴) عنبر شریف آدمی کی طرف سے مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۵) مشک اور ہر کالے رنگ کی خوشبو مثلاً لونگ وغیرہ دیکھنا اور جادو کرا دینا بھی اچھی تعریف کی علامت ہے۔ دھونی دینا مندرجہ ذیل چیزوں پر بھی دلالت کرتا ہے حصولِ منفعت، شہرت کے ساتھ خوش عیشی، فقیر کے لئے امیری، علم، دینداری، علانیہ صدقہ دینا، خصم کے ساتھ صلح کرنا، پہلوانوں کی خدمت، راز فاش کرنا، اظہار ما فی الضمیر، لوگوں سے چاپلوسی اور تحبب کا معاملہ کرنا، خواب میں شیر کے منہ کی بو سونگنا مندرجہ ذیل امور کی علامت ہے دشمنوں کو ذلیل کرنا، حاسدین کے مقابلہ میں کامیابی، خوف سے نجات، بیماری سے چھٹکارا، سحر کے باطل ہونے، حصولِ رزق وغیرہ، خوشبودار تیل ملنا اچھی شہرت کی نشانی ہے اور بدبودار تیل لگانا بد نامی کی علامت ہے۔ مشقت کرنے والوں کے لئے خواب میں تیل لگا نا دلیلِ راحت ہے اور علامتِ تجدید رزق اور زیادتی طاقت کی دلیل ہے۔