خواب میں گره یا گانٹھ دیکھنا

Khwab me girah knot dekhna

(۱) خواب میں عقدِ نکاح یا قمیص موٹی وغیرہ کے عقد، عقدِ تجارت ہیں، رسی کا عقد قرض اور رومال کا عقد نوکروں کو فائدہ پہنچاتا ہے، شلوار کا عقد بیوی اور سینے کا عقد اس کام کی تاکید کرتا ہے جس کا ارادہ ہو مثلاً ولایت، تجارت اور شادی وغیرہ یا پھر عقد آسانی کا حصول ہے، اگر عقد منعقد نہ ہو تو مشکل ہے، عقد کو پورا کرنا اس کام کو پورا کرنا ہے جس کا ارادہ ہو۔

(۲) اگر دیکھے کہ رسی سینے یا تھیلے وغیرہ پر باندھتا ہے اور اسے کھولنا چاہتا ہے لیکن کامیاب نہیں ہو رہا جس کے سبب تنگ دل ہو رہا ہے پھر اسے نامعلوم انسان کھولتا ہے تو وہ بادشاہ کی طرف سے تنگی اور غم ہے، اگر خواب میں اسے کھول لے تو اللہ تعالی اس انداز میں اس کی مشکلات کو دور فرمائیں گے کہ اسے اس کا گمان بھی نہیں ہو گا، کبھی عقد سے مراد پکے وعدے اور عہد ہوتے ہیں۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top