خواب میں ڈھول دیکھنا

Khwab me dhol drum dekhna

خواب میں اگر ڈھول دیکھے تو اس کی تعبیر جھوٹی خبر ہے، ڈھول بجانے والا کمزور، قائد اور شراب بیچنے والے پر دلالت کرتا ہے، ڈھول کے ساتھ رقص وبانسری وغیرہ دیکھنا اس شخص کے حق میں مصیبت کی دلیل ہے۔

خواب میں دو منہ والا ڈھول دیکھنا

(۱) اس کی تعبیر لوگوں کے امور اور باطل کام ہیں، نیز زنا، شطرنج، نرد کے مہرے، جادو وغیرہ بھی ہیں۔

(۲) اور جنوں کی تسخیر جو اپنے گھر میں اسے دیکھے اور اس طرح کے دوسرے باطل کاموں پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) خود کو ڈھول بنتا ہوا دیکھنا باطل خواب پر دال ہے۔

(۴) ہجڑے کا ڈھول زیادہ غیبت والی عورت پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) عورتوں کے ڈھول ناجائز تجارت، طعن وتشنیع، کم نفقہ، کثیر دشمن کی علامت ہے۔

(۶) ڈھول کی آواز جھوٹ کی بھی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top