Khwab me daarh grinder tooth dekhna
(۱) ڈاڑھ کی دلالت صاحبِ خواب کی قوم کے بڑے بڑے لوگوں یا عام معزز لوگوں پر ہوتی ہے۔
(۲) ڈاڑھ یا دانت کا گر جانا مالی نقصان کی علامت ہے، ڈاڑھ کی دلالت انسان کے دور کے رشتہ دار یا وہ لوگ جو ان کے لئے باعثِ زینت ہیں یا چھوٹے بچوں پر ہوتی ہے چنانچہ اوپر کے ڈاڑھ مردوں پر اور نیچے کے ڈاڑھ عورتوں پر دال ہیں۔
(۳) چنانچہ ڈاڑھ میں زیادتی یا قوت وطاقت یا سفیدی اور چمک پیدا ہونا ان لوگوں میں سرور وفرحت ہونے کی دلیل ہے جن پر یہ دلالت کرتے ہیں۔
(۴) خواب میں ڈاڑھ کا اکھڑ جانا ان لوگوں میں سے کسی ایک کے مرنے کی دلیل ہے جو اس سے معبّر ہیں اور بقولِ بعض اس کی تعبیر یہ ہے کہ اگر وہ مقروض ہو تو اللہ تعالی اس قرض کی ادائیگی کا سبب بنا دے گا یا دلیل ہے کہ اس کے پاس جو امانت ہے اس کو صحیح سالم واپس کرے گا یا عجب ہے کہ اس شخص سے قطع رحمی کرے گا جس پر ڈاڑھ دلالت کرتا ہے، خواب میں ڈاڑھ یا دانت میں درد ہونا اس شخص کی طرف سے کلامِ قبیح سننے کی دلیل ہے جو دانت سے معبّر ہیں یا اس کے ساتھ وہ بقدرِ درد شدت کا معاملہ کرے گا۔