khwab me daant girna
(۱) خواب میں دانتوں کو گرتے دیکھنا اپنے ہم عمروں سے زیادہ لمبی عمر پانے کی دلیل ہے۔
(۲) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے سارے دانت گر گئے اور اس نے ان کو آستین میں پکڑا یا اپنی گود میں ڈال دیا تو وہ لمبی زندگی پائے گا یہاں تک کہ اس کے دانت گر جائیں گے اور اس کے گھر والے بہت زیادہ ہو جائیں گے۔
(۳) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے سب دانت گر گئے اور اس کی آنکھوں سے اوجھل ہو گئے تو اس کے گھر والے اس سے پہلے مر جائیں گے اور بعض دفعہ اس کے ہم عمروں کی موت یا اس کے اہلِ خانہ کی بیماری پر دال ہوتا ہے۔
(۴) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے کچھ دانت گم ہو گئے تو اس کے گھر میں سے کوئی فرد کسی دوسرے ملک میں جائے گا۔
(۵) اگر اس نے گم ہونے کے بعد دوبارہ پا لیا تو وہ لوٹ آئے گا وگرنہ نہیں لوٹے گا۔
(۶) اگر اس نے دیکھاکہ اس کے اوپر کے دانت اس کے ہاتھ میں گرے تو اس سے مراد مال ہے جو کہ اسے ملے گا۔
(۷) اگر اس کی گود میں گرے تو اس کا بیٹا پیدا ہو گا۔
(۸) اگر زمین پر گرے تو اس سے مراد موت کی وصیت ہے۔
(۹) جس نے دیکھا کہ اس کے نیچے کے دانت گرے تو اسے درد اور تکلیف، غم پہنچے گا۔
(۱۰) جو مقروض ہو اور خواب میں اس کے دانت گریں تو یہ قرضہ کی ادائیگی پر دال ہے۔
(۱۱) اگر اس نے دیکھا کہ اس کا کوئی ایک دانت گرا تو کسی ایک قرض خواہ کو قرضہ واپس کر دے گا یا سب کو ایک ہی مرتبہ میں ادا کر دے گا
(۱۲) اگر اس کے بہت سے دانت گر گئے تو وہ بہت سے قرض خواہوں کو قرضہ ادا کر دے گا یا ایک کو بہت سی چیزیں دے دے گا۔
(۱۳) اگر اس کے دانت بغیر درد کے گر گئے تو یہ اعمال کے ضائع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۴) اگر اس نے دیکھا کہ وہ درد کے ساتھ گر رہے ہیں تو اس کے گھر کی کوئی چیز جائے گی۔
(۱۵) اگلے دانت اگر درد کے ساتھ یا خون یا گوشت نکلنے کے ساتھ نکلیں تو جس کام کا اس نے ارادہ کیا وہ فاسد ہو گا۔
(۱۶) اگر بغیر درد کے گرے تو وہ جس کا مالک ہے وہ چیز اس کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔
(۱۷) اگر سب دانت گر گئے تو اس گھر میں رہنے والے سارے لوگ اور ساتھی مر جائیں گے۔
(۱۸) مسافر اگر یہ خواب دیکھے تو ان کے لئے لمبی بیماری پر دال ہے لیکن وہ اس سے مریں گے نہیں اور غلاموں کے لئے آزادی پر اور تاجروں اور مسافروں کے لئے بوجھ ہلکا ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۱۹) جس نے دیکھا کہ اس کے دانت گر رہے ہیں اور وہ ان کو ہاتھ یا داڑھی یا گود میں ڈال رہا ہے تو یہ اشارہ ہے کہ اس کی اولاد منقطع ہو گی اور مزید پیدا نہ ہو گی ۔
(۲۰) کہا گیا کہ جس نے دانت گرتے دیکھے تو یہ اس کے دوستوں پر نقصان کی علامت ہے۔
(۲۱) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے ثنایا دانت اس کے ہاتھ میں گرے یا اس نے ان کو اپنے کپڑوں میں چھپا لیا وہ فائدہ حاصل کرے گا بیٹے، بھائی یا بہن سے۔
(۲۲) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے سارے دانت گر گئے اور اس کے ہاتھ میں یا اس کے پاس ہیں تو اس گھر والوں کی نسل اور ان کی تعداد بہت زیادہ بڑھے گی۔
(۲۳) اگر ایک دانت گرا اگر وہ بغیر معالجہ کے گرا اور اس نے اس کو ہاتھ میں پکڑ لیا یا کپڑے میں سنبھال لیا تو اگر اس کی بیوی حاملہ ہو تو اس کا بیٹا ہو گا وگرنہ وہ کسی بھائی یا کسی ایسے قریبی رشتہ دار سے صلح کرے گا کہ جس سے اس کا قطع تعلق تھا۔
(۲۴) اگر خون کے ساتھ نکلے تو یہ قطع رحمی کے گناہ پر دلالت کرتا ہے لیکن اگر اس پر قرضہ ہوا تو اس کا مطالبہ کیا جائے گا اور وہ اس کو اتارنے کی کوشش کرے گا اور کہا گیا کہ دانتوں کا گرنا قطع رحمی پر دلالت کرتا ہے جو ان کو قطع رحمی کے ذریعے اس سے محروم کر دے گا جیسے یہ چاہتا ہے اور کہا گیا کہ یہ قرضوں کے اداء ہونے کی بھی دلیل ہے۔
(۲۵) اگر اس نے گرے ہوئے دانت پکڑ لیے تو بعض دفعہ وہ کوئی غلط بات کہے گا اور اس پر نادم ہو گا اور اس کو چھپائے گا اور بعض دفعہ جتنی دانت کی شرعی دیت ہے اتنے کا مقروض ہو گا اور بعض دفعہ دانتوں کا گم ہونا مجاہدے کرنے والوں کے لئے روزوں کو لازم پکڑنے پر دلیل ہے۔
(۲۶) جس نے دیکھا کہ اس کے دانت گر گئے اور اس کے لئے کھانا مشکل ہو گیا تو وہ فقیر ہو گا۔
(۲۷) جس نے دیکھا کہ وہ بغیر تکلیف اور بغیر معالجہ کے ہاتھ سے نکل گئے تو دانتوں کی تعداد کے مطابق اسے در اہم ملیں گے۔
(۲۸) اور جس نے دیکھا کہ اس کے دانت اس کے گلے میں گر گئے اور وہ ان کو ایک ایک دانت کر کے نکال رہا ہے اور ہر ایک کو اپنی جگہ پر رکھ رہا ہے تو اس کے کنویں میں پتھر گریں گے اور وہ ان کو ایک ایک پتھر کر کے نکالے گا اور ہر ایک پتھر کو اپنی جگہ پر رکھے گا اور کہا گیا کہ جس کے دانت گر گئے تو اس کی عمر کے انتیس ۲۹ یا تیس ۳۰ رہ گئے وہ تیس ۳۰ دنوں تک مر جائے گایا وہ تیس ٣٠ دیناروں کا مقروض ہو گا اور کہا گیا کہ اگر اس کا کوئی کنواں ہو تو وہ گرے گا اور کہا گیا کہ وہ سخت بیمار ہو گا اور اس کا مال خرچہ میں چلا جائے گا پھر وہ اور مال سے فائدہ اٹھائے گا۔