khwab me chuha mouse dekhna
(۱) خواب میں چوہا دیکھنا فاسقہ عورت ہے، بعض نے کہا ہے خواب میں چوہا دیکھنا نوحہ کرنے والی ملعون یہودیہ عورت ہے یا پھر یہودی مرد ہے یا نقب لگانے والے چور کی دلیل ہے۔
(۲) خواب میں بہت سے چوہے دیکھنا رزق پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) اگر کسی نے دیکھا کہ چوہا اس کے گھر میں کھیل رہا ہے تو اس کے رزق میں اضافہ ہو گا اس لئے کہ چوہا اس گھر میں ہوتا ہے جہاں رزق ہو۔
(۴) اگر کسی نے اپنے گھر سے چوہا نکالا تو اس کی برکت اور نعمت کم ہو گی۔
(۵) اگر کوئی چوہے کا مالک ہوا تو وہ خادم کا مالک ہو گا اس لئے چوہا وہ چیز کھاتا ہے جو انسان کھاتا ہے، اسی طرح خادم بھی وہی کھاتا ہے جو آقا کھاتا ہے۔
(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ چوہا اس کے گھر میں کھیل رہا ہے تو وہ اس سال سرسبزی پائے گا اس لئے کہ کھیل پیٹ بھرنے کی حالت میں ہوتا ہے۔
(۷) کالا اور سفید چوہا دیکھنا دن اور رات پر دلالت کرتا ہے۔
(۸) اگر کسی نے دن کو خو اب دیکھا کہ چوہا صبح جاتا ہے شام کو آتا ہے تو یہ اس کی زندگی لمبی ہونے کی دلیل ہے۔
(۹) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ چوہا نقب لگا رہا ہے تو یہ چور کی آمد کی دلیل ہے، جو نقب لگائے گا اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
(۱۰) چوہیا کی تعبیر بدباطن عورت بھی ہوتی ہے۔
(۱۱) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے ان میں سے کچھ کو شکار کیا یا اس کا مالک بن گیا تو مذکورہ صفت والی عورت ملنے کی دلیل ہے اور ایک الگ چوہے کی دلالت عورتوں پر ہوتی ہے۔
(۱۲) اگر کسی نے دیکھا کہ چوہا سفید اور کالے رنگ میں آ جا رہا ہے تو دلیل ہے صاحبِ خواب کی عمر لمبی ہو گی، سفیدی دن پر اور سیاہی رات پر دلالت کرتی ہے، بعض معبرین نے کہا ہے کہ چوہا اہل وعیال پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۳) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے چوہے کو مارا تو دلیل ہے کہ بری عورت پر غلبہ پائے گا۔
(۱۴) اگر کسی نے خواب میں چوہے کو تیر سے یا پتھر سے یا بندوق سے مارا تو دلیل ہے وہ کسی بری عورت کی غیبت کرے گا یا اس کو خط لکھے گا۔
(۱۵) اگر کسی نے خواب میں چوہے کو شکار کیا تو دلیل ہے کہ وہ کسی عورت کے ساتھ مکر کرے گا یا اس کے ساتھ ہم بستری کرے گا۔
(۱۶) اگر کسی نے خواب میں بہت سے کالے اور سفید چوہے نیچی یا اونچی جگہوں میں یا کنویں میں دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر میں کمی ہو گی، اگر چوہا اس کی ناک یا ذکر سے نکلا ہے تو صاحبِ خواب کو بری بیٹی نصیب ہو گی جس میں بھلائی نہیں ہو گی۔
(۱۷) اگر اس کی دبر سے نکلے تو وہ بری عورت سے خلاصی پائے گا۔
(۱۸) اگر کسی نے خواب میں اپنے گھر کے اندر بہت سے چوہے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس پرایسی عورتیں داخل ہوں گی جس میں بھلائی نہیں ہو گی۔
(۱۹) اگر کسی نے خواب میں اپنے کپڑوں یا بستر پر چوہا دیکھا تو اس پر ایسی عورت داخل ہو گی جس میں بھلائی اور خیر نہیں ہو گی۔
(۲۰) اگر کسی کو خواب میں چوہے کی کھال مل جائے تو اس کو بری عورت کی طرف سے کم مقدار میں مال ملے گا۔
اس کی تعبیر تنگ دل اور غصیلا، ڈانٹ ڈپٹ کرنے والا اور کم رحم جلدی غصہ ہونے والا آدمی ہے، خواب میں چوہا دیکھنا ساز، دھوکا بازی، جاسوسی، چھپانے اور شر اور اسلحہ کی صفائی پر دلالت کرتا ہے۔