خواب میں چھینک دیکھنا

Khwab me cheenk sneeze dekhna

(۱) خواب میں چھینکنا اپنے کام کا ظاہر ہونا ہے جس میں صاحبِ خواب کو تردد ہو کہ اس کا تردد ختم ہو کر اسے یقین حاصل ہو جائے گا، چھینک بیمار کی موت ہے یا بے قراری کے سبب غم اور سختی ہے، اگر صاحبِ خواب سختی میں مبتلاء ہے تو اللہ تعالی اس کی سختی کو آسانی میں تبدیل فرمائیں گے، اگر فقیر ہے تو اس کی اعانت ہو گی اس لئے کہ لوگ اسے طعنہ تو دیتے ہیں لیکن اس کے لئے دعاء خیر بھی کرتے ہیں، کبھی چھینک کی تعبیر یہ بھی ہوتی ہے کہ لوگ اس کی خدمت کریں گے، اگر چھینکنے والا مقروض ہے تو وہ ادائیگئ قرض کی صورت نکالے گا اور اگر مزکوم ہے تو زکام سے چھٹکارا حاصل ہو گا، بعض اوقات چھینک سے زکام، غصہ یا ترش روئی مراد ہوتی ہے، خواب میں بہت زیادہ چھینکنے والے کو دشمنوں سے بچا رہنا چاہیے کیونکہ اس سے لڑائی جھگڑے کی صورت میں اس کے غلبے اور نقصان پہنچانے کا اندیشہ ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top