خواب میں مختلف آوازیں سننے کی تعبیر

khwab me Awaz sounds voices sunna

(۱) خواب میں قرآن پاک یا حضور ﷺ کی مدح یا خطاب سننا ہدایت، توبہ اور اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) اگر اس نے اس کے علاوہ کوئی اور چیز سنی تو وہ اللہ تعالی کے اس قول میں داخل ہوگا (وان تدعوہم الی الہدی لا یسمعوا) ”اگر ہدایت کی طرف آپ ان کو بلاتے ہیں تو نہیں سنتے“ اور بات کو چرانا یعنی چوری چھپے سننا جھوٹ اور چغل خوری پر دلالت کرتا ہے اور بعض بات کو سننے والا آدمی بعض دفعہ بادشاہ کی طرف سے کسی ناپسند بات سننے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) اگر اس نے دیکھا کہ اس کو سنایا جا رہا ہے تو اگر وہ تاجر ہوتو بیع کے عقد کا اقالہ کرے گا اور اگر وہ والی ہو تو معزول ہو گا۔

(۴) اگر اس نے دیکھا کہ وہ کسی انسان سے سماع کر رہاہے تو وہ اس کے راز کھولنے اور بے عزتی کا ارادہ کر رہا ہو گا۔

(۵) جس نے دیکھا کہ وہ کوئی باتیں سن رہا ہے اور اس میں سے اچھی باتوں کا اتباع کر رہا ہے تو وہ خوشخبری پائے گا۔

(۶) جس نے سماع دیکھا تو وہ جھوٹ بولے گا اور اس کی عادت بنائے گا۔

(۷) خواب میں آوازوں کے سننے کی تعبیر دکھلاوے کے وعظ پر دلالت کرتا ہے جو اس کے لائق ہو۔

(۸) بنی آدم کا شور رزق اور فائدہ پر دلالت کرتا ہے۔

(۹) جانوروں کی آواز غموں اور تکالیف پر خوف پر۔

(۱۰) گھوڑے کا ہنہنانا عزت اور قوت پر۔

(۱۱) کتے کا بھونکنا ایسی بات کرنے اور اس پر غور کرنے پر دلالت کرتا ہے جس کا فائدہ نہ ہو۔

(۱۲) چیتے کی گرج دلال اور دھو کہ پر۔

(۱۳) کبوتر کا بولنا رونے یا نکاح پر۔

(۱۴) ابابیل کی آواز مفید کلام پر یا قرآن کے سننے پر۔

(۱۵) مینڈک کی آواز مار یا گھنٹی کی آواز پر۔

(۱۶) سانپ کی پھنکار جھگڑے اور کوشش اور ڈرانے پر۔

(۱۷) گدھے کی آواز نکالنا ظلمت پر دلیل ہے۔

(۱۸) خچر کی آواز نکالنا بات اور مشتبہ چیزوں پر غور وخوض پر۔

(۱۹) بچھڑے کی آواز فتنے پر دلالت کرتے ہیں۔

(۲۰) اونٹ کی آواز سفر اور تھکاوٹ پر۔

(۲۱) شیر کا گرجنا اور چنگھاڑنا گمراہی اور خوف اور وعدہ پر۔

(۲۲) بلی کا میاؤں میاؤں کرنا خوشحالی، چغلی، اشارہ کرنے، نکتہ چینی اور عیب جوئی پر۔

(۲۳) چوہے کی آواز اجتماع، محبت اور رزق پر۔

(۲۴) ہرن کی آواز وطن کی طرف لوٹنے پر۔

(۲۵) بھیڑئے کی آواز چوری سے ڈرنے پر۔

(۲۶) لومڑی کا چیخنا بھاگنے اور انتقال پر ڈراتا ہے۔

(۲۷) ابن آوی کی آواز اچھے اور برے کاموں پر دلالت کرتی ہیں اور یہ ان شاء اللہ تعالی حرف الصاد میں لفظ صورت کے ضمن میں بھی آئے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top