خواب میں آٹا دیکھنا

خواب میں گوندھا ہوا آٹا دیکھنا

Khwab me gundha hua ata dekhna

(۱) خواب میں گندھا ہوا آٹا کاموں کے ہونے، راحت کے قریب آنے اور قیدی کے لئے قید سے رہائی یا حمل کی پیدائش کی علامت ہے، گندھا ہوا آٹا وہ مال ہے جو انسان کو حاصل ہوتا ہے۔

(۲) گھر میں گندھا آٹا دیکھنا مالِ تجارت سے فائدہ حاصل کرنے کی دلیل ہے۔

(۳) اگر گندھا ہوا آٹا خمیرہ اور ترش ہو تو تجارت میں خسارہ کی علامت ہے۔

(۴) جو شخص خواب میں آٹا گوندھے اس کے ہاں کوئی مہمان آئے گا۔

(۵) تنگ جگہ میں آٹا گوندھنا لواطت کرنے کی دلیل ہے۔

(۶) کشادہ مکان میں آٹا گوندھنا شادی کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حلال محل کو کشادہ اور حرام محل کو تنگ رکھا ہے۔

(۷) آٹے کا خمیرہ ہونا مال کی تنگی کی دلیل ہے۔

(۸) جو کا آٹا گوندھنے والا کامل مومن ہے اسے ولایت اور دشمنوں پر کامیابی حاصل ہو گی ۔

خواب میں آٹا گوندھنے والا دیکھنا

Khwab me ata ghondne wala dekhna

(۱) خواب میں آٹا گوندھنے والے کو دیکھنا رزق اور رفاہی کاموں میں مشغولیت ہے یا ایسے بادشاہ کی خدمت گزاری کی دلیل ہے جو اپنی زبان اور ہاتھ سے لوگوں کی مدد کرتا ہے اور لوگ بھی اس سے محبت کرتے ہیں، خواب میں عنبر گوندھنا اچھی تعریف اور عمدہ انجینئرنگ کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top