khwab me koi kaam karne wala dekhna
(۱) خواب میں فاعل محتاجگی اور مالداری دونوں پر دلالت کرتا ہے، بسا اوقات سفر پر، طلبِ معاش میں تردد پر اور غیر کے غم، پیش آنے والی مشکلات پر صبر کرنے پر دلالت کرتا ہے، فاعل کی رؤیت بسا اوقات کلام کو جھوٹ سے مزین کرنے والے پر دلالت کرتی ہے اور اس شخص پر بھی دلالت کرتی ہے جو حلال کو حرام کے ساتھ ملا دیتا ہے، فاعل سے ایسے آدمی پر بھی دلالت مراد ہے جو لوگوں میں سے بعض کو بعض پر نفع کی غرض سے ابھارنے کے ساتھ خود نفع اٹھاتا ہے، یہ اس وقت ہے کہ اس نے خود کچھ نہ کیا ہو اور اگر کچھ کیا تو اس کا فعل اللہ کے فعل پر دال ہوتا ہے۔
(۲) فاعل کے اوپر غبار کا ہونا فاعل کے لئے غبار کی بقدر نفع حاصل کرنے کی دلیل ہے۔
(۳) اگر غبار نہیں تو نفع نہ اٹھانے کی علامت ہے۔
(۴) خواب میں اگر فاعل کو دیکھے کہ وہ گھروں اور دیواروں کو اکھیڑ کر بعض کو بعض کے ساتھ ملا رہا ہے تو اس جگہ کے لوگوں میں خوف واقع ہو گا یا وہ فوت ہو جائیں گے۔
(۵) خواب میں اپنے ہاتھ کے ساتھ کوئی کام کرتا دیکھے مثال کے طور پر کدال سے کھود رہا ہے تو اس کا فعل اللہ کے فعل پر دال ہے چاہے وہ خیر سے متعلق ہو یا شر سے، خواب میں بھروسہ کیے جانے والا آدمی اس شخص پر دلالت کرتا ہے جو لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور ہر چیز میں دخل اندازی کرتا ہے۔