Khwab me Hazrat Haroon AS ko dekhne ki tabeer
حضرت ہارون علیہ السلام کی دلالت انسان کے ایسے نائب پر ہوتی ہے جس کے سبب اس کو مصیبت پہنچے۔ اور اگر صاحب خواب کی کسی سے دشمنی ہو تو آخر کار کامیابی صاحب خواب کو ہوگی ۔
(۱) بعض علماءِ تعبیر کی رائے ہے کہ خواب میں ہارون علیہ السلام کی زیارت حکمران بننے اور اگر کسی چیز کی حاجت ہو تو اس کے پورے ہونے کی دلیل ہے۔
(۲) خواب میں حضرت موسی اور ہارون علیہما السلام کی اکھٹے زیارت کرنا اس کے ہاتھوں کسی ظالم و جابر شخص کے ہلاک ہونے کی دلیل ہے ۔
(۳) لڑائی کا ارادہ رکھنے والا شخص خواب میں ان میں سے کسی ایک کی یا دونوں کی زیارت کرے تو وہ اپنے مقابل (حریف) پر فتح پائے گا۔