خواب میں گھر یا مسجد کا دروازہ  دیکھنے کی تعبیر

khwab me ghar masjid ka darwaza dekhna

خواب میں گھر یا مسجد کا دروازہ  دیکھنا ان چیزوں پر دلالت کرتا ہے جنہیں انسان پہنتا ہے اور خوبصورتی حاصل کرتا ہے یا اس مال پر جو اس کے حال پر پردہ ڈالتا ہے اور بعض دفعہ پردہ پیٹ میں رکی ہوئی  ہواء پر بھی دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ بات کو سمیٹنے اور پھیلانے پر بھی دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ کسی خوبصورت عورت پر جو کاملۃ الاوصاف پورے قد والی بڑے مرتبے والی ہو اور کثیر نسل والی پر دلالت کرتا ہے۔

جس نے دیکھا کہ اس نے اپنے لئے دروازہ خریدا اور دیکھا کہ وہ اس پر ہے تو یہ خادم کے نکاح پر دال ہے یا اسے یا اس کے خادم کو کوئی تکلیف پہنچے گی یا اس کی بیوی کو کوئی تکلیف پہنچے گی اور جس نے اپنے آپ کو اس کے نیچے دیکھا تو وہ ایک برائی کے نیچے ہے اور اگر مریض کو دیکھا کہ اس کو دروازہ پر اٹھایا جا رہا ہے تو یہ اس کی موت کی چارپائی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top