Khwab me sawari dekhne ki tabeer
(۱) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ چوپائے پر سوار ہو رہا ہے تو وہ خواہشات پر غالب آئے گا۔
(۲) اور جانوروں پر سواری عزت اور غلبہ کی نشانی ہوتی ہے، لہذا اگرکسی نے دیکھا کہ وہ گھوڑے پرسوار ہونا چاہتا ہے لیکن سوار نہیں ہو پا رہا تو وہ خواہشات کی سواری کرے گا۔
(۳) اور اگر اچھی طرح سوار ہو کر اس پر قابو پالیا تو دلیل ہے وہ نجات پائے گا۔
(۴) اور اگر دیکھا کہ وہ مکمل مسلح ہو کر سوار ہوا اور اس کے پاس خدم وحشم ہوں اور گھر ہو جو اس کے گھر کے مشابہ ہوتو یہ اس کا اپنے آبا واجداد سے طاقتور ہونا ہے اور عزت وجاہ کی طرف اشارہ ہے جو اس کو حاصل ہو ں گے۔
(۵) اور اگر دیکھا کہ وہ ایک آدمی کی گردن پر زبر دستی سوار ہو گیا ہے تو دلیل ہے وہ مرے گا اور علامت ہے سوار شدہ اس کا جنازہ زبر دستی اٹھائے گا۔
(۶) اور اگر وہ اس کی رضا مندی سے سوار ہوا تو مرکوب راکب کی مشقت اور اس کی تکلیف برداشت کرے گا۔
(۷) اور بعض نے کہا کہ اس سے مراد مشکل کام طلب کرنا ہے، لہذا اگر اس کو گرا دیا اور چھوڑ دیا تو اشارہ ہے کہ وہ کام پورا نہیں ہو گا۔
(۸) اور اگر الٹا سوار ہوا تو یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ وہ کوئی عذر قبول نہیں کرتا اور کسی کی نصیحت نہیں سنتا۔ اور یہ کہ ضرورت کے وقت پیٹھ پھیر جائے گا یا یہ کہ وہ لواطت کرتا ہے اور حیض کی حالت میں بیوی کے پاس جاتا ہے۔
خواب میں سواری کرنے کی تعبیر
اس کا خواب میں دیکھنا بہت سے سفر کرنے اور اپنے مقصد کو کوشش اور تھکاوٹ سے پانے پر دلالت کرتا ہے۔