Khwab mein khattat calligrapher dekhna
(۱) خواب میں کتاب دیکھنا حیلہ اور کا تب حیلہ کرنے والا ہے۔
(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا خط خراب ہے تو دلیل ہے وہ لوگوں کو فریب دینے سے باز آئے گا اور توبہ کرے گا۔
(۳) اگر کسی نے دیکھا وہ کسی صحیفہ پر لکھ رہا ہے تو کسی کی میراث کا وارث ہو گا۔
(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ ایک ورق پر لکھ رہا ہے تو وہ اس چیز کا منکر ہے جو اس کے اور لوگوں کے درمیان ہے، ابنِ سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا ہے۔
(۵) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کتاب لکھ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کو مالِ حرام نصیب ہو گا، اللہ تعالی کا قول ہے: (فویل لہم مما کتبت ایدیہم وویل لہم مما یکسبون) ”سوخرابی ہے ان کو اپنی باتوں کے لکھنے سے اور خرابی ہے ان کو اس کمائی سے“۔
(6) اگر کسی نے اپنی قمیص پر آیتِ قرآنی لکھی دیکھی تو دلیل ہے کہ وہ شخص قرآن پر مضبوطی سے عمل کرنے والا ہے۔
(۷) بائیں ہاتھ پر لکھنا برے افعال اور گمراہی کی دلیل ہے، کبھی اس کی تعبیر ہوتی ہے کہ اس کا لڑکا زنا کے ذریعہ ہو گا یا وہ شاعر ہو گا۔
(۸) کسی نے دیکھا کہ اس کے بارے میں کوئی دستاویز لکھ دی گئی تو تعبیر ہے کہ اس کو پچھنے لگوانے کا حکم دیا جائے گا۔
(۹) دیکھا کہ اس کو خط لکھا گیا مگر وہ اس کو سمجھ نہیں پا رہا تو تعبیر ہے وہ اللہ تعالی کے فرض کردہ احکامات میں سستی کر رہا ہے اور خط لکھنے والے کو پہچاننا دلیل ہے کہ وہ اس کو دین کے معاملے میں فتنے میں ڈالے گا اور اس کے ساتھ دھوکہ کرے گا اور گمراہ کرے گا۔
(۱۰) خواب دیکھا کہ وہ صحیح طریقے سے نہیں لکھ پا رہا ہے تو اشارہ ہے کہ وہ جس مصیبت میں مبتلا ہے اس سے نکلنے کے لئے اللہ تعالی اس کو کوئی راہ بتائے گا جس کے ذریعے وہ اس سے نکل جائے گا۔
(۱۱) اگر خط کو مکمل کرنا مشکل ہوا تو اس کا معاملہ مشکل ہو گا۔
(۱۲) کسی نے دیکھا کہ وہ خط لکھ رہا ہے تو وہ بیمار ہو جائے گا اور اس کے مال میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔
(۱۳) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کتابت سیکھ رہا ہے اور اس کی لکھائی اچھی نہیں ہو رہی ہے تو یہ ایسے اچھے کام کرنے پر دلالت کرتا ہے جو اس کو خوف اور مشقت اور تھکاوٹ کے ذریعہ نصیب ہو گا اور وہ اس میں واقع ہو گا۔
(۱۴) کسی کا بیداری میں خط اچھا ہے لیکن خواب میں اس کا خط خراب ہو گیا تو یہ امور کی تعطیل اور خوف اور مشقت پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۵) اگر کسی نے کتاب لکھ کر مکمل کی تو اس کا معاملہ مکمل ہو گا اور اس کی حاجت پوری ہو گی۔ (۱۶) اگر مکمل نہیں کر پایا اور معاملہ مشکل ہوا تو اس کا معاملہ مشکل ہو گا۔