Khwab me zahir hona
(۱) خواب میں خفیہ شئی کا ظاہر ہونا وحشت کے بعد انس اور تاوان کے بعد فائدے یا بچے کی پیدائش سے نا امید ہونے کے بعد بچہ پیدا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) تمام کھانے کی اشیاء کے اپنے اوقات ہوتے ہیں چنانچہ ہر چیز کا اپنے وقت اور موسم میں دیکھنا وعدہ وفا کرنے ضروریات کے پورا ہونے اور قرض کے ادا ہونے، گھر سے غائب شخص کے گھر واپس آنے، قیدی کے قید سے اور حاملہ کے حمل سے خلاصی پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) ان اشیاء کو بے وقت اور بے موسم دیکھنا قرض کی دلیل ہے۔